فیفا ورلڈکپ : 2018 کی فائنلسٹ کروشیا کا مراکش سے میچ بغیرکسی گول کے برابر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-11-2022
فیفا ورلڈکپ : 2018 کی فائنلسٹ کروشیا کا مراکش سے میچ بغیرکسی گول کے برابر
فیفا ورلڈکپ : 2018 کی فائنلسٹ کروشیا کا مراکش سے میچ بغیرکسی گول کے برابر

 

 

 

دوحہ : فیفا ورلڈکپ 2022 میں 2018 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور مراکش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ ورلڈکپ 2022 کے چوتھے روز کا پہلا میچ الخور کے البیت اسٹیڈیم میں 2018 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا۔

آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کےکھلاڑی گیندکو جال میں پہنچنانےکے لیے کوششیں کرتے نظر آئے اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملےکرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

مراکش کے گول کیپر نے پہلے ہاف کے اختتام پر یقینی گول بچایا، یوں مقابلہ بغیر گول سے برابری پرختم ہوا۔ دوسرے ہاف میں تھوڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور کھلاڑیوں نے کئی مواقع ضائع کیے اور میچ کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، 2018 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا پہلے میچ میں کوئی گول نہ کرسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈنمارک اور تیونس، میکسیکو اور پولینڈ کے میچز بھی بغیر کسی گول کے ڈرا ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ امریکا اور ویلز کا میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا تاہم دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف ایک، ایک گول بنایا تھا