فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز میں صلح کرائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-11-2021
فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز میں صلح کرائی
فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز میں صلح کرائی

 


اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ مبصر شعیب اختر اور پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

سنیچر کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دونوں افراد کے درمیان ایک ٹویٹ کے ذریعے صلح کی تصدیق کی۔ فواد چوہدری نے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں ’اختتام اچھا ہو تو سب اچھا‘ کہا وہیں مزید لکھا کہ ’بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔

البتہ ایک مختصر ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’شعیب اختر میں انتہائی معذرت چاہتا ہوں، جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ 30 برسوں کا تعلق ہے اسے ختم نہیں ہونا چاہیے۔

 

پی ٹی وی کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ اپ ڈیٹ میں تصدیق کی گئی کہ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے گھر بلا کر ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح کرا دی ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معذرت کرلی۔