نئی دہلی: اسٹار ریڈر ایان لوہچب اور دیوانک دلال کے ساتھ آل راؤنڈر پون سیہراوت ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستان کی 12 رکنی مردوں کی کبڈی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایشین گیمز جاپان کے آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ایشین گیمز کے 20ویں ایڈیشن میں کبڈی کے مقابلے 21 سے 26 ستمبر تک ناگویا سٹی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سینٹر میں کھیلے جائیں گے۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم میں پرو کبڈی لیگ کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔ گزشتہ سیزن کے سرفہرست 2 ریڈر ایان لوہچب اور دیوانک دلال حملہ آور شعبے کی قیادت کریں گے۔ ارجن دیشوال اور آشو ملک بھی ریڈنگ شعبے کو مزید مضبوطی فراہم کریں گے۔دفاعی شعبے کی قیادت تجربہ کار سنل کمار کریں گے جبکہ سُمیت سنگوان بھی دفاع میں ان کا ساتھ دیں گے۔ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے پون سیہراوت اور اسلم انعامدار کو ٹیم میں 2 آل راؤنڈرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔دفاعی چیمپئن ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 کے لیے کبڈی ٹیموں کا اعلان کردیا
ہانگژو 2023 میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے صرف 4 کھلاڑیوں ارجن دیشوال سنل کمار پون سیہراوت اور اسلم انعامدار کو آئندہ ایشین گیمز کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔
ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستانی مردوں کی کبڈی ٹیم
آشو ملک
ایان لوہچب
دیوانک دلال
ارجن دیشوال
سنل کمار
جیدیپ دہیا
راہل سیٹھ پال
گورو کھتری
سُمیت سنگوان
انکت جگلان
پون سیہراوت
اسلم انعامدار
ہندوستانی خواتین کی کبڈی ٹیم
ریتو نیگی
پشپا رانا
سونالی شنگاتے
سنجو دیوی
پوجا کاجلا
ریتو شیوران
جیوتی ٹھاکر
پنکی رائے
منیشا کماری
بھاؤنا ٹھاکر
راج رانی
نکیتا کماری