دیپکا ایک روز میں تین طلائی تمغہ جیت کر نمبرون بنیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دیپکا کماری
دیپکا کماری

 

 

معروف تیزانداز دیپکا کماری پیرس تیزاندازی عالمی کپ مرحلہ تین میں گزشتہ اتوارکو ایک ہی دن میں تین طلائی تمغہ جیت کر عالمی رینکنگ میں پھرسے نمبرایک تیرانداز بن گئی ہیں دیپکا کے عالمی کپ کی تاریخ میں نو طلائی، 12 سلور اورسات کانسے کے تمغے ہوگئے ہیں۔ رانچی کی 27 سالہ تیرانداز نو سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے نمبرون بنی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار سرفہرست مقام 2012 میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے پیرس میں اتوار کو ریکرو خاتون انفرادی، خاتون ٹیم اورمکسڈ ڈبلز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔