گلاسگو:ہندوستان کے ایتھلیٹس پروین چتھراویل اور سیلوا پربھو تھیرومارن نے ہفتہ کو دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے ٹرپل جمپ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب چاندی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اس مقابلے میں ڈبل پوڈیم حاصل کیا۔پروین چتھراویل نے اپنی چوتھی کوشش میں 16.58 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ دوسری جانب سیلوا پربھو نے 16.52 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ابتدائی تین راؤنڈ کے بعد پروین چتھراویل 16.05 میٹر کی پہلی کوشش کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھے۔ انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں 16.31 میٹر کی چھلانگ لگائی اور پھر چوتھے راؤنڈ میں 16.58 میٹر کی شاندار کوشش کے ذریعے کچھ دیر کے لیے سبقت بھی حاصل کر لی۔سیلوا پربھو نے دوسری کوشش میں 16.17 میٹر کی چھلانگ لگا کر کانسے کے تمغے کی دوڑ میں جگہ بنائی۔ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے اپنی کارکردگی بہتر کرتے ہوئے 16.43 میٹر تک رسائی حاصل کی اور آخر میں 16.52 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے۔
ٹرپل جمپ میں یہ ڈبل پوڈیم دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں ایتھلیٹکس کے شعبے میں ہندوستان کی مضبوط کارکردگی کا ایک اور ثبوت ہے۔اس سے قبل ہندوستانی باکسر جیسمین لامبوریا نے خواتین کے 57 کلوگرام زمرے کے فائنل میں موجودہ چیمپئن مائیکیلا والش کو متفقہ 5-0 فیصلے سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔
جیسمنٹ کی کامیابی نے باکسنگ میں ہندوستان کو دن کا دوسرا طلائی تمغہ دلایا۔ اس سے پہلے پریتی پوار خواتین کے 54 کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیت چکی تھیں۔یہ کامیابی گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں باکسنگ میں ہندوستان کا مسلسل دوسرا طلائی تمغہ بھی ہے۔