کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز دنیش کارتھک کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ د
نیش کارتھک نے اپنے چاہنے والوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔
کرکٹر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ اور دونوں جڑواں بیٹوں کے ہمراہ اپنی نئی تصویریں شیئر کیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دنیش کارتھک اور اہلیہ کے ساتھ اُن کا پالتو کُتا بھی موجود ہے۔ دنیش کارتھک نے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے
کرکٹر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے دونوں بیٹوں کا نام ’کبیر پالیکل کارتھک‘ اور ’زیان پالیکل کارتھک‘ رکھا ہے۔
دوسری جانب دنیش کارتھک کی اہلیہ دیپیکا نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بیٹوں کی پیدائش کی خبر دی۔
خیال رہے کہ دنیش کارتھک سال 2015 میں اسکواش کھلاڑی دیپیکا پالیکل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے
And just like that 3 became 5🤍@DineshKarthik and I are very humbled to have been blessed with two beautiful baby boys, Kabir Pallikal Karthik & Zian Pallikal Karthik, and we could not be happier🤍 pic.twitter.com/siyyt3MlUU
— Dipika Pallikal (@DipikaPallikal) October 28, 2021