کرکٹ ورلڈ کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم ،بج گیا گھمسان کا بگل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2023
کرکٹ ورلڈ کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم ،بج گیا گھمسان کا بگل
کرکٹ ورلڈ کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم ،بج گیا گھمسان کا بگل

 



منصور الدین فریدی :آواز دی واسئ 

لیجئے ! کرکٹ کی دنیا پر بادشاہت کی جنگ کا بگل  بج گیا۔ دس بڑی اور طاقتور ٹیموں کے درمیان گھمسان کے لیے ہندوستان کے مختلف شہروں میں میدان تیار ہیں ۔اسٹار اور سپر اسٹار بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے کمر کس چکے ہیں ۔ دس ممالک کے ساتھ ون ڈے کرکٹ پر بادشاہت کی اس جنگ کا بخار اب برصغیر کے ساتھ دنیا پر چڑھ چکا ہے یاد رہے کہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے، ورلڈ کپ صرف ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستان نے مشترکہ طور پر 1987، 1996 اور 2011 ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔یہ پورا ٹورنامنٹ 46 دن کا ہوگا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور پچھلی بار کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ سے ہوگا۔ جبکہ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گی۔ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
  پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہے
ورلڈ کپ کے دوران 45 میچوں پر مشتمل راؤنڈ رابن لیگ میں 10 ٹیمیں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔ ہر ٹیم دیگر 9 ٹیموں سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے گی، جس میں ٹاپ چار ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے (سیمی فائنل) کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ اپنا سیمی فائنل میچ ممبئی میں کھیلے گا۔
وانکھیڑے اسٹیڈیم نے 2011 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کی، جس میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر 28 سال بعد ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویسے ایڈن گارڈنز نے 1987 کے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹائٹل میچ کی میزبانی کی تھی جو آسٹریلیا نے جیتی تھی
دس ممالک میں ہوگا گھمسان 
اس بار ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
 ورلڈ کپ میں کل 48 میچ کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے 10 شہروں میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان میں احمد آباد، دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، حیدرآباد اور دھرم شالہ شامل ہیں۔
سب سے پہلے راؤنڈ رابن کے مقابلے ہوں گے۔ اس مرحلے میں ایک ٹیم باقی تمام 9 ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلے گی۔ سب سے زیادہ پوائنٹس والی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ فائنل میچ دو سیمی فائنل میچوں کے بعد کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ کا فائنل 19 اکتوبر کو ہوگا۔ یعنی یہ ٹورنامنٹ کل 46 دن تک جاری رہے گا۔ تمام میچوں کے لیے دو اوقات طے کیے گئے ہیں۔ ڈے میچز صبح 10.30 بجے اور ڈے نائٹ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ ریزرو دن مقررہ میچ کی تاریخ کے اگلے دن رکھے جاتے ہیں۔
اس ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے بہت کم رکھی گئی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پہلے دو ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس بار ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہے۔ ونڈیز کی ٹیم اس بار کوالیفائی نہیں کر سکی۔
فائنل میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ سیمی فائنل میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی اور ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان اکیلے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 1987، 1996 اور 2011 میں ہندوستان نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔
 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 - میچ شیڈول


تاریخ میچ مقام
جمعرات 05 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ نریندر مودی اسٹیڈیم ، احمد آباد
جمعہ 06 اکتوبر پاکستان بمقابلہ ہالینڈ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد
ہفتہ 07 اکتوبر بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ
ہفتہ 07 اکتوبر جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی
اتوار 08 اکتوبر بھارت بمقابلہ آسٹریلیا چدمبرم، چنئی
پیر 09 اکتوبر نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد
منگل 10 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ
بدھ 11 اکتوبر بھارت بمقابلہ افغانستان ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی
جمعرات 12 اکتوبر پاکستان بمقابلہ سری لنکا راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد
جمعہ 13 اکتوبر آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ
ہفتہ 14 اکتوبر نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش چدمبرم، چنئی
ہفتہ 14 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ افغانستان ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی
اتوار 15 اکتوبر بھارت بمقابلہ بھارت نریندر مودی اسٹیڈیم ، احمد آباد
پیر 16 اکتوبر آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ
منگل 17 اکتوبر جنوبی افریقہ بمقابلہ نیدرلینڈز ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ
بدھ 18 اکتوبر نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان چدمبرم، چنئی
جمعرات 19 اکتوبر بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، گہونجے
جمعہ 20 اکتوبر آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو
ہفتہ 21 اکتوبر نیدرلینڈ بمقابلہ سری لنکا بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ
ہفتہ 21 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی
اتوار 22 اکتوبر انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ
پیر 23 اکتوبر پاکستان بمقابلہ افغانستان چدمبرم، چنئی
منگل 24 اکتوبر جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی
بدھ 25 اکتوبر آسٹریلیا بمقابلہ نیدرلینڈز ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی
جمعرات 26 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو
جمعہ 27 اکتوبر پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ چدمبرم، چنئی
ہفتہ 28 اکتوبر آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، دھرم شالہ
ہفتہ 28 اکتوبر نیدرلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈن گارڈن ، کولکتہ
اتوار 29 اکتوبر انڈیا بمقابلہ انگلینڈ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ
پیر 30 اکتوبر افغانستان بمقابلہ سری لنکا مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، گہونجے
منگل 31 اکتوبر پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈن گارڈن ، کولکتہ
بدھ 01 نومبر نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، گہونجے
جمعرات 02 نومبر بھارت بمقابلہ سری لنکا وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی
جمعہ 03 نومبر نیدرلینڈ بمقابلہ افغانستان بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ
ہفتہ 04 نومبر نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو
ہفتہ 04 نومبر انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا نریندر مودی اسٹیڈیم ، احمد آباد
اتوار 05 نومبر بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ایڈن گارڈن ، کولکتہ
پیر 06 نومبر بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی
منگل 07 نومبر آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی
بدھ 08 نومبر انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، گہونجے
جمعرات 09 نومبر نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو
جمعہ 10 نومبر جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان نریندر مودی اسٹیڈیم ، احمد آباد
ہفتہ 11 نومبر انڈیا بمقابلہ نیدرلینڈز ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو
اتوار 12 نومبر آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، گہونجے
اتوار 12 نومبر انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ایڈن گارڈنز کولکتہ
بدھ 15 نومبر پہلی جگہ بمقابلہ چوتھی جگہ وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی
جمعرات 16 نومبر دوسرا مقام بمقابلہ تیسرا مقام ایڈن گارڈن ، کولکتہ
اتوار 19 نومبر سیمی فائنل 1 کا فاتح بمقابلہ سیمی فائنل 2 کا فاتح نریندر مودی اسٹیڈیم ، احمد آباد