۔ہندوستان ۔ پاکستان ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج جنگ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2025
۔ہندوستان  ۔ پاکستان  ویمنز ورلڈ کپ 2025  میں آج جنگ
۔ہندوستان ۔ پاکستان ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آج جنگ

 



کولمبو : سری لنکن کرکٹ کمنٹیٹر روشن ابیسنگھے نے اتوار کو کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونے والے بھارت-پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ابیسنگھے کے مطابق، ہندوستانکرکٹ کے لحاظ سے پاکستان سے "بہت آگے" ہے۔بھارتی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز سری لنکا کے خلاف 59 رنز سے فتح کے ساتھ کیا تھا، اور اب وہ اپنی مہم کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلیں گی، جس نے اپنے مہم کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کیا تھا۔ ہندوستاننے خواتین کی 50 اوورز کی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اب تک چاروں میچ جیتے ہیں اور کبھی ہارا نہیں ہے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ابیسنگھے نے کہا کرکٹ کے لحاظ سے ہندوستانبہت آگے ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ جب آپ بھارتی ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہیں، جیسے سمریتی مندھانہ، ہرمپریت کور، کپتان، جیممہ روڈریگز، اور باقی تمام ڑکیاں، وہ سب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پاکستان، دوسری جانب، ایک جدوجہد کرنے والی ٹیم ہے۔ کرکٹ کے لحاظ سے ہندوستانآگے ہے، لیکن میں پیش گوئی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ بعض اوقات غیر متوقع چیزیں بھی ہو جاتی ہیں۔ البتہ دلچسپ پہلو یہ ہو سکتا ہے کہ میدان کے باہر کیا ہوتا ہے۔ کیا وہ ہاتھ ملائیں گے، بات کریں گے، اور ان کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی دوبارہ قائم ہوگی؟

ابیسنگھے کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانکے پاس ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کا "بہت اچھا موقع" ہے، خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے فائدے کی وجہ سے۔ہندوستانکے پاس بہت اچھا موقع ہے، کیونکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ وہ دو ٹیمیں ہیں جو ہندوستانکو سخت مقابلہ دیں گی۔ جنوبی افریقہ بھی اچھی ٹیم ہے۔ میں نے ہندوستانکو ایشیا کپ، بائی لٹرلز میں کھیلتے دیکھا ہے، اور انہیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ فیورٹس میں شامل ہونا چاہیے۔

بھارتی اسکواڈ: ہرمپریت کور (کپتان)، سمریتی مندھانہ (نائب کپتان)، پراتیکا راوَل، ہرلین دیول، جیممہ روڈریگز، رچا گھوش، اومہ چیٹری، رینوکا سنگھ تھاکر، دیپتی شرما، سنےہ رانا، سری چارانی، رادھا یادو، امانجوٹ کور، اروندھتی ریڈی، کرنتی گاوڈ۔
ریزرو کھلاڑی: تیجل حسابنس، پریم راوت، پریا مشرا، منو مانی، سایالی ست گھرے۔