نوی ممبئی:: ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو پچھلے 52 برسوں سے ہندوستانی کرکٹ کے خوابوں میں تھا ، ہندوستان اب ورلڈ چیمپئن بن چکا ہے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے ہرا کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا۔
زبردست آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والی شیفالی ورما اور دیپتی شرما نے آخرکار ہندوستان کی ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی خشک سالی ختم کر دی۔ ان دونوں کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاتیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستان نے پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی۔
World Champions!
، Kiren Rijiju (@KirenRijiju) November 2, 2025
The Indian Women’s Team lifts the ICC #WomensWorldCup2025
This victory celebrates the unstoppable #NariShakti of Bharat fearless, graceful & extraordinary.
Congratulations, Champions!
You’ve made the nation proud beyond words. #CWC25 #INDvSA pic.twitter.com/xLziovjHU6
سیمی فائنل میں سات بار کی چمپئن آسٹریلیا کو 339 رنز کے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کر کے شکست دینے کے بعد ، جس میں جیمیمہ روڈریگز کی سنچری اور ہرمن پریت کور کی شاندار اننگ شامل تھی ، ہندوستان نے 2005 اور 2017 کے فائنلز کی مایوسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دیپتی شرما کی نصف سنچری اور پانچ وکٹوں کے ساتھ ساتھ شیفالی ورما کی 87 رنز کی دلکش اننگ اور دو اہم وکٹوں نے ہندوستان کو وہ خطاب دلوایا جو برسوں سے خواب بن کر رہ گیا تھا۔
FRAME IT! 🖼️
، BCCI Women (@BCCIWomen) November 2, 2025
The moment #TeamIndia won the ICC Women's Cricket World Cup 2025 🥹
Scorecard ▶ https://t.co/TIbbeE4ViO#WomenInBlue | #CWC25 | #Final | #INDvSA | @ImHarmanpreet pic.twitter.com/bCXjKIcI9R
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے 298 رنز بنائے۔ شیفالی ورما (87) اور دیپتی شرما (58) نے شاندار اننگز کھیلیں۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ نے 101 رنز کی بہادرانہ سنچری تو بنائی، مگر دیپتی (5/39) اور شیفالی (2/36) نے ان کی پیش قدمی روک دی اور پوری ٹیم کو 246 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
میچ کے دوران جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی تھی، مگر ہندوستانی اسپنرز کی چالاکی نے آہستہ آہستہ انہیں جکڑ لیا۔ دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جن میں وولوارڈٹ کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، اور اس طرح وہ ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں چار یا زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی ہندوستانی بولر بن گئیں۔
شیفالی ورما نے 78 گیندوں پر 87 رنز بنائے، جن میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ دیپتی نے بھی پرسکون انداز میں 58 رنز جوڑے، جبکہ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
اگرچہ ہندوستان 300 کے ہندسے سے ذرا پیچھے رہ گیا، مگر یہ ویمنز ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ کمزور رہی، کئی آسان کیچ چھوڑے گئے جن سے ہندوستان کو مضبوط پارٹنرشپس بنانے میں مدد ملی۔
یہ جیت صرف ایک ٹرافی نہیں ، یہ ہندوستانی خواتین کرکٹ کی نئی صبح ہے، جہاں دیپتی شرما اور شیفالی ورما جیسے کھلاڑیوں نے آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کر دی ہے۔
میچ کا آغاز ہندوستان کی اننگز سے ہوا۔ ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور گیند بازی کا فیصلہ کیا، مگر ہندوستانی بیٹرز نے یہ فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔ اوپنرز سمریتی مندھانا اور شیفالی ورما نے 17.4 اوور میں 104 رنز کی زبردست شراکت داری بنائی۔ اس مضبوط بنیاد پر شیفالی ورما اور دیپتی شرما کی نصف سنچریوں نے اننگز کو 298 رنز تک پہنچایا۔
یہ جیت صرف ایک ٹرافی نہیں، بلکہ ہندوستانی خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے ، جہاں جذبہ، محنت اور یقین نے مل کر خواب کو حقیقت بنا دیا۔


ہندوستانی اننگز
شفالی ورما کی شاندار اننگز، جنہوں نے 78 گیندوں پر 87 رنز بنائے، نے ہندستان کے مضبوط اسکور کی بنیاد رکھی، جب کہ دیپتی شرما اور رچا گھوش کی اہم شراکتوں نے ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں اتوار کے روز 298/7 کے متاثرکن مجموعے تک پہنچایا۔
اگرچہ ہندستان 300 رنز کے ہدف سے معمولی سا پیچھے رہ گیا، لیکن یہ اب تک خواتین ورلڈ کپ فائنل میں بنایا گیا دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا، اس سے زیادہ صرف آسٹریلیا کا 2022 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 356/5 تھا۔ جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ خاصی کمزور رہی، انہوں نے کئی آسان کیچ چھوڑے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندستانی بلے بازوں نے شراکتیں مضبوط کیں۔
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندستان کی اوپننگ جوڑی، اسمرتی مندھانا اور شفیعلی ورما، نے شاندار آغاز کیا۔ دونوں نے محتاط مگر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ڈھیلی گیندوں پر بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6.3 اوور میں ہی پچاس رنز کی شراکت مکمل کر لی۔ پہلے دس اوور کے اختتام پر ہندستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 64 تھا۔
اوپنرز نے اپنی شاندار بلے بازی جاری رکھی اور 104 رنز کی شراکت کے بعد مندھانا 45 رنز بنا کر کلوئی ٹرایون کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔ مندھانا اور ورما کی یہ پارٹنرشپ خواتین ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ میں دوسری سنچری اوپننگ شراکت تھی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی ریچل ہینس اور الیسا ہیلی نے 2022 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 160 رنز کی شراکت کی تھی۔
مندھانا کے آؤٹ ہونے کے بعد سیمی فائنل کی ہیرو جمائمہ روڈریگز کریز پر آئیں اور ورما کے ساتھ 62 رنز جوڑے۔ ورما نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ان کے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی سب سے بڑی اننگز تھی۔ ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ وہ آیابونگا کھاکھا کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔
5️⃣0️⃣ in the first match ✅
، BCCI Women (@BCCIWomen) November 2, 2025
5️⃣0️⃣ in the #Final ✅
𝘿𝙚𝙥𝙚𝙣𝙙𝙖𝙗𝙡𝙚 𝘿𝙚𝙚𝙥𝙩𝙞 at it again for #TeamIndia 💪
Her 18th fifty in Women's ODIs 🙌
Updates ▶ https://t.co/TIbbeE4ViO#WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Final | @Deepti_Sharma06 pic.twitter.com/YFeCWBclvn
کپتان ہرمن پریت کور نے پھر دیپتی شرما کے ساتھ 52 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ہرمن پریت 20 رنز بنا کر نونکولولیکو ملابا کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ امانجوت کور صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جس کے بعد انڈیا کو آخری اوورز میں تیز کھیل کی ضرورت تھی۔دیپتی شرما نے پرسکون اور سمجھدار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ رچا گھوش نے 24 گیندوں پر 34 رنز کی زوردار اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ رچا کو کھاکھا نے آؤٹ کیا۔
اننگز کی آخری گیند پر دیپتی شرما رن آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کھاکھا سب سے کامیاب بالر رہیں، جنہوں نے 9 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نونکولولیکو ملابا، نادین ڈی کلرک اور کلوئی ٹرایون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔