بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا اعلان

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2026
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا اعلان
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا اعلان

 



ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر سے شروع ہوگا۔2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سائیکل کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 28 اکتوبر کو میرپور میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 5 نومبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا کی تھی۔بنگلہ دیش نے موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں اب تک 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اسے 3 میچوں میں کامیابی ملی ہے۔ 2 میں شکست ہوئی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی مہم میں گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر 1-0 سے سیریز شکست بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز 9 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اس سے نیچے ہے۔

موجودہ سائیکل میں ویسٹ انڈیز کی تازہ ترین سیریز پاکستان کے خلاف رہی تھی جو 1-1 سے ڈرا ہوئی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے اب تک 12 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اسے صرف 2 میں کامیابی ملی ہے۔ 8 میں شکست ہوئی ہے جبکہ 2 میچ ڈرا رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کے آغاز میں مسلسل 5 میچ ہارے تھے۔ ان میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں 3-0 کی شکست اور ہندوستان کے خلاف اس کی سرزمین پر 2-0 کی شکست بھی شامل تھی۔

ویسٹ انڈیز کو موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں اپنی پہلی کامیابی کے لیے مزید 3 ٹیسٹ میچوں کا انتظار کرنا پڑا۔ بالآخر اسے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل ہوئی۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ وارم اپ میچ میں حصہ لے گی۔

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول۔

28 اکتوبر تا 1 نومبر۔ پہلا ٹیسٹ۔ میرپور۔

5 تا 9 نومبر۔ دوسرا ٹیسٹ۔ سلہٹ۔