نئی دہلی، 17 ستمبر (اے این آئی):وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز اپنی 75ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس خاص موقع پر سابق اور موجودہ بھارتی کرکٹرز نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت و وژن کی تعریف کی۔ لیجنڈری کھلاڑیوں سے لے کر موجودہ اسٹارز تک سبھی نے اپنے پیغامات میں وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر نے ایکس پر لکھامحترم وزیراعظم شری@narendramodi جی کو 75ویں یومِ پیدائش پر دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ آنے والا سال صحت، خوشیوں اور بھارت کی قیادت کے لیے مزید قوت سے بھرپور ہو۔
سابق بھارتی بلے باز سریش رائنا نے کہا کہ’’ہمارے محترم وزیراعظم شری@narendramodi جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کی قیادت میں بھارت نے ترقی، عالمی شناخت اور قومی یکجہتی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دعا ہے کہ آپ کا وژن ہمیں مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھاتا رہے۔
تیز گیند باز ایشانت شرما نے نیک خواہشات دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے وزیراعظم شری@narendramodi جی کو سالگرہ مبارک۔ ایک مضبوط بھارت کی تعمیر کے لیے آپ کی قیادت اور انتھک محنت کا شکریہ۔ آپ کی مزید کامیابی اور صحت کی دعا کرتا ہوں۔
اسی طرح فاسٹ بولر امیش یادو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاکہ ہمارے محترم وزیراعظم narendramodi جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ دعا ہے آپ اپنی قیادت اور لگن سے قوم کو یوں ہی متاثر کرتے رہیں۔ آپ کے لیے صحت، امن اور خوشحالی کی دعائیں۔بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے انسٹاگرام اسٹوری میں سادہ مگر پرخلوص پیغام دیا’ہمارے محترم وزیراعظم@narendramodi جی کو دلی نیک تمنائیں
سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھی پیغام دیاکہ محترم وزیراعظم شری@narendramodi جی کو سالگرہ مبارک۔ آپ کا وژن ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتا رہے، اور آنے والا سال آپ کے لیے صحت اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔
آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہامیں نے انہیں پہلی بار 2010 میں ملا، جب وہ گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ اُس وقت کپتان ایم ایس دھونی نے میرا تعارف کرایا تو مودی جی نے کہا تھا: ‘یہ تو اپنا لڑکا ہے، اس کا خیال رکھنا’… مجھے بہت اچھا لگا کہ اتنے بڑے رہنما نے میرے بارے میں ایسا کہا۔ اگلی بار 2019 میں دہلی میں ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے ہم سب سے 20-25 منٹ تک بات چیت کی۔
یوں کرکٹ برادری کے درجنوں نمایاں چہروں نے وزیراعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر اپنی محبت، احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔