نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے 2025ء کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے خواتین ورلڈ کپ جیتا ہے، اور یہ تاریخی لمحہ خواتین کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
صدر مرمو نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، “آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 جیتنے پر بھارتی خواتین ٹیم کے ہر رکن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! انہوں نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور آج انہیں ان کی محنت اور صلاحیت کا بہترین صلہ ملا۔ یہ تاریخی لمحہ خواتین کرکٹ کو مزید ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔ مجھے فخر ہے کہ ہماری بیٹیوں نے بھارت کا نام روشن کیا ہے۔”
My heartiest congratulations to each and every member of the Indian women cricket team on winning the ICC Women’s Cricket World Cup 2025! They have created history by winning it for the first time. They have been playing well and today they got the result befitting their talent…
— President of India (@rashtrapatibhvn) November 2, 2025
بھارت کا برسوں پرانا خواب ، ورلڈ کپ جیتنے کا ، 2005 اور 2017 کے فائنل میں ملی شکست کے بعد بالآخر پورا ہو گیا، جب ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں 52 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کی۔ شفیعلی ورما (87 رنز اور 2 وکٹیں) اور دیپتی شرما (58 رنز اور 5 وکٹیں) کی آل راؤنڈ کارکردگی نے شائقین کے دل جیت لیے۔
ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹیم کو فاتح عالم بننے پر مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو ان کی پہلی آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پورا ملک ان کی اس تاریخی کامیابی پر فخر محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو متاثر کرے گی
سماجی پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر مودی نے لکھا، "آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی شاندار جیت۔ فائنل میں ان کی کارکردگی مہارت اور اعتماد سے بھرپور تھی۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ یہ تاریخی جیت آنے والی نسلوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرے گی
A spectacular win by the Indian team in the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Finals. Their performance in the final was marked by great skill and confidence. The team showed exceptional teamwork and tenacity throughout the tournament. Congratulations to our players. This…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 2, 2025
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی ٹیم انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “ہم نے تاریخ رقم کی ہے! جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ہماری خواتین ٹیم نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ ان کی محنت اور جذبے نے پورے ملک کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ہر کھلاڑی ایک حقیقی چیمپئن ہے اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے لکھا، “ہندوستان کی بہادر بیٹیوں کی تاریخی کامیابی! ٹیم انڈیا کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 جیتنے پر دلی مبارکباد۔ یہ فتح ان کی عزم، حوصلے اور ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔ آپ نے پورے ملک کو فخر کا موقع دیا ہے۔”
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی کہا، “آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ ٹیم نے عمدہ مہارت، اعتماد اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ہماری بیٹیوں کی یہ تاریخی جیت آنے والی نسلوں کے لیے تحریک بنے گی۔”