آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 08-12-2025
 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان

 



اسلام آباد: پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم کی تیاری کس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے مقابلے ہندوستان امریکہ نیدرلینڈس اور نمیبیا سے ہوں گے۔

سلمان آغا کی قیادت میں پاکستان نے حالیہ عرصے میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں کپتانی سنبھالنے کے بعد انہوں نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم ٹرائی سیریز میں ٹیم کو کامیابی دلائی۔

سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ٹرائی سیریز میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ہی ورلڈ کپ 2026 کے لیے منتخب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپ دور ہے مگر ٹیم کو تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ سلمان آغا کے مطابق چھ میچ باقی ہیں اور ان میں کوئی بڑی تبدیلی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے کردار سمجھا دیے گئے ہیں اور انہی کرداروں کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

سلمان آغا نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ پاکستان 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پھر 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم چھ ماہ سے ساتھ کھیل رہی ہے اور نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اگر دونوں ورلڈ کپ جیتے گئے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق پاکستان انہی کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا۔ سینئر کھلاڑی سری لنکا کی پچز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور سری لنکا سیریز نئے کھلاڑیوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم درست سمت میں ہے مگر بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز سات فروری 2026 کو ہوگا اور آٹھ مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ پہلے دن چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی جن میں دفاعی چیمپئن ہندوستان بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے مقرر کیے گئے مقامات میں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی ارون جیٹلی اسٹیڈیم نئی دہلی وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی ایڈن گارڈنز کولکاتا آر پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو سنگالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو اور پالے کیلے اسٹیڈیم کینڈی شامل ہیں۔