علی جان نے گولڈ میڈل جیتا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-12-2021
پاور لفٹنگ میں علی جان نے گولڈ میڈل جیتا
پاور لفٹنگ میں علی جان نے گولڈ میڈل جیتا

 



 

  یونس علوی/ میوات، ہریانہ

ریاست ہریانہ کے نوجوان جہاں تعلیم میں آگے آرہے ہیں، وہیں وہ کھیل میں بھی اپنی کارکردگی کا بہترین مظاہرہ دکھا رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں نوح کے رہنے والے علی جان نے پاور لیفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاور لفٹنگ کے مقابلے میں نوح ضلع کے گاؤں خواجلی کلا کے رہنے والے علی جان نے گولڈ میڈل جیت کر میوات کا نام روشن کیا ہے۔

خاص بات یہ رہی کہ علی جان نے ایک ہی مقابلے میں دو بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔ علی جان کی اس کامیابی سے میوات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

علی جان کے بڑے بھائی اور گاؤں خواجلی کلا کے سرپنچ مشتاق خان نے بتایا کہ 19 دسمبر2021 کو دہلی اسٹیٹ پاور لفٹنگ کی جانب سے دہلی میں پاور لفٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

علی جان نے بینچ پریس 150 کلوگرام اٹھا کر 83 کلوگرام کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ علی جان نے گولڈ میڈل حاصل کرکے گاؤں اور میوات کا نام روشن کیا۔

 اس سے پہلے بھی علی جان فرید آباد پلوال اور جے پور، دہلی میں نیشنل پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کامیابی کے بعد علی جان کو 83 ویٹ کیٹیگری میں بینچ پریس 150 کلوگرام ویٹ میں نیشنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جو جھارکھنڈ میں آئندہ برس 4/5 جنوری2022 کو ہونے والا ہے۔ 

علی جان عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے کے خواہش مند ہیں۔