افغان خواتین کرکٹ ٹیم کو ملے گی کھیل کی مشروط اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
افغان خواتین کرکٹ ٹیم کو ملے گی کھیل کی مشروط اجازت
افغان خواتین کرکٹ ٹیم کو ملے گی کھیل کی مشروط اجازت

 

 

کابل: خواتین کرکٹ کے معاملے میں طالبان جھکنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ خواتین کی کرکٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیز اللہ فضلی نے اشارہ دیا ہےکہ خواتین ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل طالبان نے 'پردہ' کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کی کرکٹ پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے نومبر میں آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے افغان ٹیم پر پابندی لگانے کی وارننگ بھی دی تھی۔ اس معاملے میں عالمی سطح پر احتجاج کو دیکھ کر اب طالبان نے اپنے فیصلے میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

ایک آسٹریلوی براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیز اللہ فضلی نے کہا کہ گورننگ کونسل خواتین کو کھیل کھیلنے کی اجازت دینے سے پہلے ضابطوں کا فیصلہ کرے گی۔

کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضلی نے کہا کہ افغانستان کی تمام 25 خواتین کرکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک چھوڑیںگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت کس طرح دی جائے گی اس کی صحیح تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

لگتا ہے کہ طالبان نے اس معاملے پر یو ٹرن لیا ہے۔ اس سے قبل طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے کہا کہ خواتین کے لیے کھیل کھیلنا ضروری نہیں ہے۔

واثق کے ریمارکس کے فورا بعد آسٹریلیا نے ٹیسٹ منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت ٹیسٹ اسٹیٹس والے ممالک کے لیے ایک فعال خواتین کی ٹیم بھی ہونی چاہیے۔