ریاض، 16 ستمبر (اے این آئی): سعودی عرب میں ہندوستان یسفارت خانے نے ریاض میں ہندی دیوس کے موقع پر ہندوستانی کمیونٹی کے تعاون سے ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا، جس میں ہندوستانیطلبہ و طالبات کے ساتھ سعودی شہریوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
سفارت خانے کے مطابق اس موقع پر ہندوستانی طلبہ نے دلچسپ پروگرام پیش کیے جبکہ کئی سعودی شہریوں نے ہندی گیت اور تقاریر پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ سعودی شہری سلطان میمانی نے مشہور ہندی گانا "پھِر بھی دل ہے ہندوستانی"گا کر سب کے دل جیت لیے۔
Indian Embassy in Saudi Arabia @IndianEmbRiyadh organized Hindi Diwas and Hindi Pakhwada in partnership with the Indian community and Saudi friends.
— Indian Diplomacy (@IndianDiplomacy) September 16, 2025
The event featured our Saudi friend Sultan Maimani, who mesmerized everyone with a Hindi song.
🎥 Enjoy the enchanting… pic.twitter.com/r8wTXwrD4q
ہندوستانکے سعودی عرب میں سفیر، سہیل اعجاز خان نے پروگرام کا افتتاح کیا اور دنیا بھر میں ہندی کو فروغ دینے کے ہندوستانیحکومت کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں ہندی جیسی زرخیز زبان بولی جاتی ہے۔ آج ہندی کی مقبولیت ہندوستانی سے باہر نکل کر عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ہندی سیکھنے میں بڑھتی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ زبان لوگوں کو متحد کرنے والی ایک عالمی ڈور بنتی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بالی وُڈ کی مقبولیت نے سعودی شہریوں میں ہندی کی پذیرائی کو اور گہرا کیا ہے۔تقریب میں سعودی شہری سلطان میمانی نے مشہور ہندی گانا "پھِر بھی دل ہے ہندوستانی" گایا۔سفیر نے انٹرنیشنل انڈین اسکولز اور سفارت خانے کے تحت منعقدہ مختلف ہندی مقابلوں کے فاتحین کو بھی ایوارڈز دیے۔سفارت خانے کے مطابق، پروگرام قونصلر منو سمریتی کی نگرانی میں تیار کیا گیا جبکہ فرسٹ سکریٹری رشی تریپاتھی نے نظامت کی۔سفارت خانے نے ایک پوسٹ میں لکھاکہ سعودی دوست سلطان میمانی نے اپنے میٹھے گیت سے سب کو محظوظ کیا۔ معزز سفیر نے انٹرنیشنل انڈین اسکولز اور سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ مختلف ہندی مقابلوں کے فاتحین کو اعزاز دیا۔ پروگرام کا تصور اور نگرانی قونصلر محترمہ منو سمریتی نے کیا جبکہ فرسٹ سکریٹری جناب رشی تریپاتھی نے پروگرام کی نظامت کی۔
Indian Embassy in Saudi Arabia @IndianEmbRiyadh organized Hindi Diwas and Hindi Pakhwada in partnership with the Indian community and Saudi friends.
— Indian Diplomacy (@IndianDiplomacy) September 16, 2025
The event featured our Saudi friend Sultan Maimani, who mesmerized everyone with a Hindi song.
🎥 Enjoy the enchanting… pic.twitter.com/r8wTXwrD4q
ہندی دیوس کے موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندی ہماری ثقافت اور روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندی "قومی یکجہتی کی زبان" ہے جو اب ٹیکنالوجی، سائنس اور تحقیق کی زبان کے طور پر بھی ابھر رہی ہے۔
یاد رہے کہ 14 ستمبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے دیوناگری رسم الخط میں ہندی کو ہندوستان کی سرکاری زبان قرار دیا تھا۔ وزارت داخلہ کے محکمہ برائے سرکاری زبان 1975 سے سرکاری امور میں ہندی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ گزشتہ سال مرکزی حکومت نے اس محکمے کی ڈائمنڈ جوبلی بھی منائی تھی