علم کی دنیا: انجینئرنگ کی ایک شاخ، سکونیات کے بانی ثابت بن قرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2021
ثابت   کا  اپولوونیئس کے مضامین کا عربی ترجمہ
ثابت کا اپولوونیئس کے مضامین کا عربی ترجمہ

 

 

 منجیت ٹھاکر / نئی دہلی

بغداد اسلام کی عہد زریں میں علم و ہنر اور تعلیم و تعلم کا مرکز تھا۔ یہاں آس پاس کے علاقوں (ممالک) کے دانشور جمع ہوتے تھے۔ انہیں دانشوروں میں سے ایک تھے ثابت بن قرہ ایرانی ، جسے لاطینی زبان میں تھیبٹ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ریاضی ، طب اور فلکیات پر عبور رکھنے والے شامی عرب تھے اور نویں صدی میں عباسی خلافت کے دوران بغداد میں مقیم تھے ۔

ثابت بن قرہ نے الجبرا ، جیومیٹری اور فلکیات میں اہم دریافتیں کیں۔ فلکیات میں ، ثابت کو ٹالیمی نظام کو بہتر بنانے والے پہلی صف کے سائنسدانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اور انجینئرنگ میں وہ سکونیات کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ سکونیات انجینئرنگ کی شاخ ہے جو وزن کا تجزیہ کرتی ہے۔

ثابت بن قرہ ہاران میں ایک اعلی گھرانے میں پیدا ہوئے اور ان دنوں ہاران سیمیٹک فلکیات کے مطالعہ کا ایک اہم مرکز تھا۔ثابت بن قرہ اس ہیلی نایزد سامیٹک فلکیاتی سائنس (سبیئن فرقے) کے رکن تھے ، جو ستاروں کی پوجا کرتا تھا۔ اس وقت تک ہاران مکمل طور پر اسلام کے دائرہ میں نہیں آیا تھا اور ثابت بغداد جانے سے پہلے ہاران مارکیٹ میں کرنسیوں کے بدلنے کا کاروبار بھی کرتے تھے ۔ بحر حال انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق ثابت بغداد چلے گئے جہاں انہوں نے بنو موسی کے لئے کام کرنا شروع کیا اور یونانی ریاضی کے متن کو عربی میں ترجمہ کرنے لگے ۔ انہوں نے بنو موسی کے لئے یوکلیڈ ، آرکمیڈیز ، اپولوونیس اور ٹالومی کی تحریروں کا ترجمہ کیا۔ اسی کے ساتھ ہی ثابت نے ارسطو کے فلسفے اور طبی سائنس دانوں کے کام جیسے گیلن آف پرگیمم اور ہپپوکریٹس کا بھی ترجمہ کیا۔ جلد ہی ثابت نے جیومیٹری ، شماریات ، نظریہ نمبر ، موسیقی ، فلکیات ، طب اور فلسفہ کے بارے میں بھی اپنے بنیادی نظریات تحریر کردیئے۔ محمد بن موسی ابن شاکر (موسیٰ بانو کے تین بھائیوں کے والد) کے رسوخ کے نتیجے میں ثابت بعد میں عباسی خلیفہ المعتضد باللہ کے دربار میں ماہر فلکیات بن گیۓ ۔

ریاضی میں ثابت نے محبانہ عدد کا تعین کرنے کے لئے ایک مساوات دریافت کی۔ انہوں نے تعداد کے اصول پر بھی لکھا ، اور ہندسی مقدار کے مابین تناسب بیان کرنے کے لئے ان کے استعمال میں توسیع کی۔ یہ وہ کام تھا جو یونانی نہیں کرسکے ۔

طبیعیات میں ثابت نے ہر عنصر کے لئے پیریپیٹ اور ارسطو کے قدرتی خلا کے تصورات کو مسترد کردیا۔ اس کے بجائے انہوں نے نظریہ تحریک کی تجویز پیش کی جس میں عمودی اور نیچے کی طرف ہونے والی دونوں حرکتیں وزن کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ثابت نے یہ بھی بتایا کہ کائنات دو مسابقتی کشش کی وجہ سے وجود میں آئی ہے ۔ انہوں نے انجینئرنگ کی مکینکس برانچ میں سکونیات (اسٹیٹیکس )کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ ثابت نے ہی لیور کے قانون کے لئے ثبوت پیش کیے ، جو ارسطو اور آرکمیڈیز کی حرکیات اور مکینکس کے نظریات پر مبنی تھا۔

ثابت کے بیشتر کام کا بعد میں لاطینی اور عبرانی میں ترجمہ کیا گیا ، اور وہ لاطینی دنیا میں ایک بااثر نام بن گیۓ ۔ ان کا ایک بیٹا سینا ابن ثابت ایک مشہور معالج کے طور پر جانے جاتے ہیں جو کہ بغداد کے ایک اسپتال کا سربراہ تھے ۔ ثابت کے پوتے ابراہیم ابن سینا ، ایک ریاضی دان کی حیثیت سے پوری دنیا میں مشہور ہوئے۔