سیاستدانوں کو کووڈ کےخلاف سسٹم کو لڑنے دینا چاہیے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سائرن کی آواز بھی ڈراونی ہوتی ہے ۔۔۔۔
سائرن کی آواز بھی ڈراونی ہوتی ہے ۔۔۔۔

 

 

awazurdu

     عاطر خان / نئی دہلی    

آج نہیں تو کل ،ابھی نہیں تو کبھی اور۔یعنی جلد یا دیر ۔ آپ اس کی گرفت میں ضرور آئیں گے۔ پورے سال میں اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہا لیکن اب اس نے مجھے بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس احساس کے ساتھ مجھے گھر میں الگ تھلگ کردیا ہے کہ یہ صرف میں یا میرا خاندان ہی نہیں ہے ، جسے جذباتی اورنفسیاتی بحران درپیش ہے بلکہ پوری قوم اس آزمائش سے گزر رہی ہے ۔جب بھی کوئی ایمبولینس اپنے سائرن کے ساتھ میرے گھر کے سامنے سے گزرتی ہے اور میں اپنی کھڑکی سے اسے تیزی کے ساتھ گزرتا ہوا دیکھتا ہوں تو میں کانپ جاتا ہوں ۔ میرے اعصاب پر ہر بار اس خدشے کا خوف ہوتا ہے کہ اب میری باری ہوسکتی ہے۔ ویسے میرے پڑوسی بہت مددگار رہے ہیں۔ وہ مجھے ہر روز کھانا بھیجتے ہیں ، کیوں کہ میرے گھر والے اور میں کورونا وائرس کی زد میں ہیں ۔

میرے دفتر کے ساتھی بہت مدد گار ثابت ہوئے اور میرے اعلی عھدے دار بھی بہت حساس اور مروت والے ہیں۔ وہ میری آکسیجن کی سطح اور درجہ حرارت کے بارے میں استفسار کرنے کے لئے تقریبا ہر روز فون کرتے ہیں۔وبائی مرض کا خود پر حملہ ہونا آپ کو صحیح معنوں میں احساس دلاتا ہے کہ صورتحال کتنی خوفناک ہوجاتی ہے۔ آپ کی بازیابی کا ہر لمحہ ، گھنٹہ ، اور دن بے چینی سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ جب آپ کووڈ سے اپنے عزیزوں کی لڑائیاں ہارنے کی خبر سنتے ہیں تو اس کی کرب ناکی میں مزید اضافہ ہونے لگتا ہے ۔

اس درمیان میں دوستوں اور رشتہ داروں کی متعدد فون کالز آتی رہیں ، جو آپ کو فون پر ہر طرح کے نئے علاج کے بارے میں بتاتے جو انہوں نے حال ہی میں دریافت کیا ہے۔ اس طرح جب آپ کے آیور وید کی مختلف ترکیبیں ، جڑی بوٹیوں اور یونانی علاجوں کا سیلاب ہوتا ہے ٹیب احساس ہوتا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کی ایک فارمیسی کے نام سے کیوں جانا جاتا ہے۔

ہمارے آئین میں بنیادی فرائض کی فہرست بھی موجود ہے ۔ آرٹیکل 51 اے (ایچ) میں ہم سے مطالبہ ہے کہ ہر شہری کو سائنسی مزاج ، انسانیت اور تفتیش اور اصلاح کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ یہ کسی وجہ سے آئین کا حصہ بنایا گیا ہے لیکن ہم اس سے کچھ بھی سیکھنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔بہرحال لوگوں ان عادات سے یہ بات درست لگتی ہے کہ آپ کووڈ کی مثبت رپورٹ کو ٹاپ سیکریٹ رکھیں ۔ بس آپ اپارٹمنٹ کے عملے کو آگاہ کریں جہاں آپ رہتے ہیں۔ آپ کے لئے یہ بہتر ہے ، لیکن ہی اپنے ایمبولینس والے کے فون نمبر کو بھی اپنے پاس رکھیں, مبادا آپ کو رات کے وسط میں اس کی ضرورت آن پڑے ۔

اپنے آکسی میٹر اور تھرما میٹر کو اپنا بہترین دوست بنائیں۔ وہ آپ سے کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے۔ اس بحران میں کوئی دوست یا رشتہ دار بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر آپ کو آئی سی یو مل جائے گا۔ یہاں تک کہ وہ آپ کو اسپتال بھی نہیں لے جاسکتے ۔ اس کے لئے آپ کو ایک ایمبولینس کو کال کرنی ہوگی۔ لہذا بہتر ہے کہ ان کو الجھن میں مبتلا نا کریں ۔

کوویڈ کے عفریت سے لڑتے ہوئے مجھے یہ بھی موقع ملا کہ میں اپنے ذہن کو اس بات پر مرکوز کروں کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی مشق کے دوران ہی میں نے محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاستدانوں کو پیچھے ہٹ جانا چاہئے اور نظام کو خود اس غیر معمولی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے اختیار دینے چاہئے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ اختیارات کو تقسیم کیا جائے ، ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اور ذمہ دار اور اہل ٹیم تشکیل دیں ، جو دباؤ میں بھی اپنا کام کر سکیں ۔

یہ حقیقت ہے کہ اس شدت کا وباؤ کسی بھی ملک کو مغلوب کر دے گا ، قطع نظر اس کے کہ کس سیاسی جماعت کی حکمرانی ہے۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں کووڈ پر پچھلے سال قابو پانے کے بعد حکومتوں کو کرنا چاہئے تھا۔

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کوئی وبائی بیماری اپنی دوسری یا تیسری لہر کے ساتھ لوٹتی ہے۔ اس چیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے کچھ چیزیں قابل عمل تھیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔ انتخابات ملتوی کرنے اور مذہبی اجتماعات کا سائز کم کرنے کے علاوہ اور بھی کئی چیزیں تھیں۔مثال کے طور پر ایک وسیع پالیسی کے فریم ورک کی تیاری میں ناکامی کہ اگر خدا نہ خواستہ وبا دوبارہ آجائے تو اس سے نمٹنے کے لئے کیا کیا کیا جانا چاہیے ۔ نظام کو ایک اور لاک ڈاؤن کے امکان کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیاری کرنی تھی ۔ اس پر آسانی سے کام کیا جاسکتا تھا۔ ہمارے ضلعی سطح تک کے نظام مضبوط ہیں اور شاذ و نادر ہی ہم میں ناکام رہے ہیں۔

اچھی طرح جانتے ہوئے کہ ہم مضبوط معیشتوں جیسے جرمنی ، فرانس یا برطانیہ کی حیثیت میں نہیں ہیں ، ہمیں کسی اور قومی لاک ڈاؤن کی صورت میں اپنی معاشی تیاری کو مزید بہتر بنانا تھا ۔ اگر ہماری آمدنی کم ہے اور ہمارے سامنے بڑے چیلنجز ہیں تو ہمیں یقینی طور پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

پہلے لاک ڈاؤن سے ملے سبق کو کسی پالیسی کو ڈیزائن کرنے اور اسے عوامی ڈومین میں اعلان کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے تھا۔ تاکہ کوئی افراتفری نہ ہو۔ مائیکرو سونیشن ، کنٹینٹ زون کے تصور کو بہتر بنایا جاسکتا تھا۔آکسیجن کی کمی کے خدشے کو رفع کرنے میں ناکامی ہوئی۔ پھر گھبراہٹ کے نتیجے میں کی گئی خریداری کی وجہ سے آکسیجن کی غیر ضروری قلت پیدا ہو گئی ۔

ہندوستان کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں جانسن اینڈ جانسن ، موڈرنہ جیسے دیگر ویکسینوں کو دستیاب ہونے کی اجازت دینی چاہئے تھی اور مارکیٹ فورس کو سپلائی پر قابو پانے کے بجائے دستیابی کا فیصلہ کرنے دینا چاہئے تھا۔ ضرورت کے مطابق حکومتیں بلیک مارکیٹرز یا ذخیرہ اندوزوں پر نکیل بھی ڈال سکتی تھیں۔

مذکورہ اقدامات کے نہ ہونے کی صورت میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ہمارے چاروں طرف بے بسی کا سماں ہے ۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومتیں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بہت کم کام کر رہی ہیں۔ یہ تاثر غلط بھی ہو سکتا ہے۔ بظاھر وزیر اعظم نریندر مودی جنگ لڑنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں ، لیکن صحت اور اس سے منسلک نظام کو بھی اتنی ہی لگن اور جان فشانی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اب تک جو شبیہ ہمیں ملتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ کوششیں صرف چند افراد کے ذریعہ ہو رہی ہیں اور سسٹم ناکام ہوچکا ہے۔ دراصل وزیراعلیٰ کو پیچھے بیٹھنا چاہئے اور سسٹم کو کام کرنے دینا چاہئے ۔ ان کی براہ راست مداخلت صورتحال کو پیچیدہ بنائے گی۔ انتظام کی نگرانی صحیح طریقے سے کرنا پڑے گی ۔ سیاسی مداخلت کم سے کم ہونی چاہئے ۔ غیر ذمہ دارانہ بیانات انتشار کا باعث بن سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اس وقت اضلاع میں انتظامی افسران 30 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس طرح وہ بہت جلد گر جائیں گے۔ فرائض کو اس انداز میں تقسیم کرنا ہوگا کہ ہر افسر پر کم بوجھ پڑیں۔ افسران کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے ۔ کسی کو بھی فرائض کی پامالی کی صورت بھاگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ، جیسے بنگلورو اور دہلی میں ہوا تھا ، جہاں آکسیجن کی کمی کے باعث متعدد افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے ۔ وہ ناقابل فراموش واقعات ہیں۔

ایک اور چیز جو حکومتوں کو کرنے کی ضرورت ہے وہ ہے کل جماعتی اجلاس بلانا اور اپوزیشن کے تمام رہنماؤں کو اعتماد میں لینا ۔ تاریخ میں کئی بار ایسا ہوا ہے جب ممالک نے جنگ اور آفات کی صورت میں حزب اختلاف کی غیرمعمولی حمایت حاصل کی ہے۔

اس طرح کی مشق گذشتہ سال وزیر اعظم مودی نے اس وقت کی تھی جب ہم پر پہلی لہر کا حملہ ہوا تھا ۔ اسے دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے اتفاق رائے کی بنیاد پر فوری فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ فیصلے لینے کے بعد سسٹم کو کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔بحران صرف آکسیجن ، آئی سی یو ، اور ویکسین کے معاملے میں نہیں ہے۔ بحران ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کا بھی ہے۔ ہمارے ملک میں 11.5 لاکھ سے زیادہ ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں ، ہر 1457 افراد کے لئے صرف ایک ڈاکٹر ہے۔ اگر معاملہ اسی طرح سے چلتا رہا تو ہم اس بحران کو مزید ابتر بنانے کی طرف گامزن ہیں۔

ایک دن میرے دفتر کے ساتھی اور سینئر صحافی ایک دلچسپ تصور لے کر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ویکسین پلانے اور کووڈ علاج معالجے کو الگ الگ رکھیں۔ ویکسینیشن کا عمل اسپتالوں کی بجائے سرکاری اور نجی عمارتوں میں کیا جانا چاہئے ۔ حکومتوں کو ایسی کوششوں کے لئے نجی شراکت میں جانے سے کوئی چیز نہیں روکتی ہے۔

امریکہ کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی ایس فوچی نے کچھ ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے بارے میں غور کرنے ، آکسیجن ، پی پی ای ، ادویات ، چین جیسے فیلڈ ہاسپٹل بنانے ، پریس ملٹری کے معاملات پر غور کرنے کے لئے ایک کرائسس مینجمنٹ گروپ تشکیل دینے اور زیادہ سے زیادہ ویکسین تیار کرنے جیسے متعدد بیش قیمتی مشورے دیئے ہیں۔ یہ تمام اہم نکات ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔