سردار پٹیل ملک کو تقسیم ہونے سے بچاسکتے تھے:مولانا آزاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2021
سردار پٹیل ملک کو تقسیم ہونے سے بچاسکتے تھے:مولانا آزاد
سردار پٹیل ملک کو تقسیم ہونے سے بچاسکتے تھے:مولانا آزاد

 

 

awaz

 ثاقب سلیم، نئی دہلی

 ہمارا اتحاد بھائیوں جیسا تھا۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے 1950 میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کوایک خط لکھا تھا۔

موجودہ عہد کی نسل گوگل، وکی پیڈیا، واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹیلی ویژن سے معلومات و علم حاصل کر رہی ہے،انہیں ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور اس کے رہنماؤں کے بارے میں مضح ایک مسخ شدہ جانکاری ہے۔

نوجوانوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ سردار پٹیل دراصل انتہا پسند ہندو رہنما تھے اور مولانا ابوالکلام آزاد ایک مسلم رہنما تھے، جب کہ جواہر لعل نہرو ایک لبرل سیکولر سیاست دان تھے، اور ان میں سے ہر ایک سیاسی طور پرایک دوسرے کے مخالف تھے۔

یہ افسوسناک ہے کہ لوگ اس بات کی تعریف کرنے میں ناکام رہتے ہیں کہ ان سب کا تعلق ایک ہی پارٹی، انڈین نیشنل کانگریس (INC) سے تھا اور انہوں نے مل کر ملک کی آزادی کی جنگ لڑی تھی۔

آزاد ہندوستان کی پہلی حکومت میں نہرو وزیر اعظم بنائے گئے تھے، پٹیل نے وزیر داخلہ کے طور پر کام کیا اور مولانا آزاد وزیر تعلیم کے عہدے پر فائزہوئے تھے۔

اس لیے یہ کہنا کہ مغالطہ کے سوا کچھ نہیں ہے کہ وہ سب ایک دوسرے کے مخالف تھے۔ یہ دراصل سیاست اور تاریخ کے بارے میں لاعلمی اور غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

مولانا آزاد اور سردار پٹیل دراصل قریبی دوست تھے۔ انہوں نے ہندوستانی عوام کی سماجی ترقی کے تئیں ایک دوسرے کی حب الوطنی اور عزم کی تعریف کی ہے۔

بعض اوقات وہ ایک ہی ہدف کے حصول کے لیے اگرچہ اختلاف رائے رکھتے تھے، تاہم یہ تعمیری معاملات تھے جو ملک کی آزادی کے حصول کے لیے ایک بڑے مقصد کو تقویت دیتے تھے۔

پٹیل کو لکھے گئے ایک خط میں مولانا نے لکھا کہ ہم نےاپنےملک کی آزادی کے لیے ایک ہی خاندان کے افراد کی طرح مل کر جدوجہد کی ہے۔ ہم نے اپنی خوشی کے گھنٹے اکٹھے گزارے ہیں اورہم نےایک ساتھ تلخیوں کو برداشت کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنی خوشیاں اور اپنے غم بانٹتے رہے ہیں۔ اگرہم کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں اکٹھے ہوتے تو ہندوستانی جیلوں نے بھی ہمیں وہاں اپنے دن گزارنے کے لیے اکٹھا موقع دیا تھا۔

اگرچہ کئی مواقع پرہمارا اختلاف ہوا اور جھگڑے بھی ہوئے۔ تاہم ہمارا اتحاد بھائیوں جیسا تھا،اِسی طرح ہمارے درمیان اختلافات اور جھگڑے بھی ہوا کرتے تھے۔اگرہم آپس میں جھگڑتے ہیں توجلد ہی ہم ایک بار پھر متحد ہو جائیں گے۔

مولانا نےاپنے خط میں یہ بھی کہا کہ مجھے کابینہ کی رکنیت سے زیادہ ہمارے درمیان جو رشتہ قائم ہے، اس کا تسلسل زیادہ عزیز ہے۔

یہ حقیقت ہےکہ دونوں قومی رہنماوں کے جذبات باہمی تھے۔ وہیں پٹیل نے مولانا کو لکھا، ہمارا رشتہ سرکاری رابطوں سے بالاتر ہے اور یہ جدوجہد آزادی میں برسوں کی کامریڈشپ(comradeship) اورایک عظیم تنظیم کے معاملات کے طرز عمل پر مبنی ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد نےاپنی کتاب آزادی ہند(India wins Freedom) میں لکھا ہے کہ سردار پٹیل کی قائدانہ خصوصیات کے لیے سب سے زیادہ احترام ہندوستان میں پایا جا سکتا تھا۔

کانگریس صدر کے لیے 1946 کے انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے افسوس کا اظہار کیا کہ انھوں نے نہرو کو اپنا جانشین بنانے کی تجویز دی تھی۔ مولانا 1939 سے 1946 تک کانگریس کے صدر رہے۔

واضح رہے کہ نہرو اس وقت کانگریس کے صدر ہونے کی وجہ سے 15 اگست 1947 کو حکومت کے سربراہ بنے تھے۔

مولانا نے لکھا کہ جب میں نے خود کھڑے نہ ہونے کا فیصلہ کیا تو میں نے سردار پٹیل کی بھی حمایت نہیں کی۔ ہم نے بہت سے معاملات پر اختلاف کیا لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر وہ کانگریس کے صدر کے طور پر میرے بعد آتے تو وہ دیکھتے کہ کابینہ مشن پلان کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سردار پٹیل جواہر لال کی غلطی کا ارتکاب کبھی نہیں کرتے، جس نے جناح کو نقصان پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔ میں اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کر سکتا جب میں سوچتا ہوں کہ اگر میں نے یہ غلطیاں نہ کی ہوتیں تو شاید پچھلے دس سالوں کی تاریخ کچھ اور ہوتی۔

چنانچہ مولانا کا خیال تھا کہ پٹیل ملک کو تقسیم کرنے کے جناح کے عزائم کو روک سکتے تھے اور ہندوستان متحد رہتا۔

بلاشبہ یہ سردار پٹیل کی سب سے بڑی تعریف ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے جو حقائق پیش کئے ہیں کہ وہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی سیکولر جڑیں اور اس کے قائدین کے نظریات کو ظاہر کرتی ہیں۔