’نکاح : سادگی اور آسانی کےلئے پرسنل لا بورڈ کا ’ اقرار نامہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2021
میں اقرارکرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
میں اقرارکرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 نئی دہلی۔ آٓل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے کل نکاح کو آسان بنانے اور شادیوں کو سادگی سے کرنے کی پیل جاری ہے ۔اس کے ساتھ ایک اقرار نامہ جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ ۔آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ جہیز کے خلاف بڑی مہم چلا رہی ہے ،جس کے تحت معاشرے میں نکاح کو سادا بنانےاور شادیوں کو شور شرابے سے پاک کرنے کی کوشش جاری ہے۔کل پرسنل لابورڈ نے ایک مثالی  اقرار نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں بارات کی رسم کو ختم کرنے کے ساتھ ولیمہ میں سادگی برقرار رکھنے کہ عہد کرائے گئے ہیں۔اپیل کرنے والوں میں صدر پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب کے ساتھ ،حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب،حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب،حضرت مولانا فخرالدین اشرف جیلانی صاحب شامل ہیں۔ 

 ہم سب اقرار کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نکاح کو آسان بنائیں گےبیجا رسوم ورواج خاص طریقےپرجہیز کے مطالبہ منگنی،ہلدی ،رت جگا سے پرہیز کریں گے۔ 

 بارات کی رسم کو ختم کرتے ہوئے مسجد میں سادگی کے ساتھ نکاح کا طریقہ اختیار کریں گے۔

نکاح کی دعوت کا اہتمام صرف بیرون شہر کے مہمان اور گھر کے افراد کیلئے کریں گے۔

 نکاح میں شرکت کریں گے لیکن نکاح کی تقریب والی دعوت طعام سے احتراز کریں گے۔

 دعوت ولیمہ سادگی کے ساتھ، دولت کی نمائش کےبغیر غرباءاور مساکین کا خیال رکھتے ہوئے کریں گے۔

 جس محفل نکاح / دعوت ولیمہ میں سنت و شریعت کا خیال رکھا جائےگااس کی تائیدوستائش کریں گےاس کے بر خلاف عمل پر بھر پور اور واضح اظہار ناپسندیدگی کریں گے۔

 محفل نکاح اور دعوت ولیمہ میں آتش بازی،گانا باجہ، ٬ویڈیو گرافی اور کھیل تماشے سے بچتے ہوئے نکاح کیلئے قیمتی رقعہ اور قیمتی اسٹیج کا استعمال نہیں کریں گے۔

نوجوان اپنے نکاح کو سادگی کے ساتھ کم خرچ میں انجام دیں گے ٬اس کے برخلاف کسی بیرونی دباؤکو قطعا برداشت نہیں کریں گے۔

 نکاح کے طے شدہ وقت کی سختی سے پابندی کریں گے۔

 نکاح کےبعد سنت وشریعت کےمطابق خوشگوار ازدواجی زندگی گزاریں گےاوراپنی بیوی کےساتھ بہترسلوک کرکےﷲاوراس کےپاک رسولﷺکی رضامندی حاصل کریں گے۔

اولاد کی نعمت میسرآنےپراس کی بہترتعلیم وتربیت کا اہتمام کریں گےاور اسےپابند سنت وشریعت بنانےکی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے درخواست ہے کہ آپ اوپر لکھی گئی باتوں کااقرار کریں اوران پر عمل کامزاج بنائیںکہ یہ شریعت کی پسند اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گزارش کنندگان: ۔

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب (صدرآل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ)

حضرت مولاناسید محمد ولی رحمانی صاحب (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)

حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب (صدرجمعیت علماء ہند)

حضرت مولانا فخرالدین اشرف جیلانی صاحب (سجادہ نشیں کچھوچھہ شریف)

awaz