دنیامیں پھلتاپھولتااسلامی فیشن کا بازار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
اسلامی لباس میں ماڈل
اسلامی لباس میں ماڈل

 

دنیابھر میں مختلف کلچرہیں۔ بعض خطوں میں خواتین پورے بدن کو ڈھکنے والے لباس پہنتی ہیں اور شاید یہی سبب ہے کہ دنیابھر میں بہت تیزی کے ساتھ اسلامی فیشن کا چلن بڑھ رہاہے۔ دنیا کی معروف خواتین ماڈل ایسے لباس کو متعارف کرارہی ہیں جوجسم کو مکمل طور پر ڈھکنے کے ساتھ ساتھ نئے دور کے فیشن کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ اوردوسرے ممالک میں اسلامی فیشن شوز بہت عام ہوگئے ہیں ۔ علاوہ ازیں انڈونیشیا،ملیشیا، ایران، ترکی جیسے ممالک میں خصوصی طور پر ایسے شوز پیش کئے جارہے ہیں۔ ماضی قریب میں نیو یارک فیشن ویک میں مشرقی اور اسلامی طرز کے فیشن ڈیزائن والی کلیکشنز کو پیش کیا جاچکاہے۔ ساطرلباس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایسی ماڈلس بھی سامنے آرہی ہیں جنھوں نے باحجاب طریقے سے شوز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

چند سال قبل امریکی ریاست منی سوٹا میں مقابلہ حسن میں ایک ایسی ماڈل بھی شریک ہوئی جوحجاب پہن کر ریمپ پر واک کرتی نظر آئی۔ت تب صومالیہ سے تعلق رکھنے والی حلیمہ ایڈن پہلی بارباحجاب خاتون کے طور پر مقابلہ حسن میں شریک ہوئی تھیں۔ انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی ایک ایسا فیشن شوہوچکا ہے جس میں ماڈل اسلامی طرز کے لباس میں ملبوس نظرآئیں۔ اس شو میں کئی ماڈل باقاعدہ طور پر چہرے کو ڈھکے ہوئے تھیں۔

بھارت میں بھی ایسے لباس تیزی سے مقبول ہورہے ہیں جوجسم کے بیشتر حصے کو ڈھکنے والے ہوتے ہیں۔حیدرآباداور ممبئی جیسے شہروں میں ایسے شوروم بھی کھل گئے ہیں جو اسلامی اور مشرقی طرز کے لباس فروخت کرتے ہیں۔