برطانوی پی ایم ہاوس کا ‘بلا’ ریٹائرہوگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
پی ایم ہاوس کا وی آئی پی
پی ایم ہاوس کا وی آئی پی

 

 

لندن ۔ برطانوی پی ایم ہاوس کا ‘بلا’دس سالہ ملازمت کے بعد ریٹائرہوگیا ہے۔اس بلے کو وزیراعظم ہاؤس میں ماؤس منسٹر کے نام سے جانا چاہتا ہے تاہم اس کا اصل نام لیری ہے، لیری کو دس سال قبل ٹی وی کی براہ راست نشریات کے دوران پی ایم ہاؤس کے قریب کالے رنگ کا ایک بڑا چوہا نظر آنے کے بعد رکھا گیا جسے پکڑنے کی ذمہ داری لیری کے سپرد کی گئی تھی۔

لیری کو لاوارث کتوں اور بلیوں کے لئے بنائے گئے ایک مرکز سے حاصل کیا گیا تھا ۔اپنی پھرتیلی جسامت اور تیر ترین شکار پر لیری کو چیف ماؤسر کا خطاب دیا گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ لیری کا ٹوئٹراکاؤنٹ بھی ہے جہاں لیری کے فالوورز کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔

cat

وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں متعدد ملازمین ہوتے ہیں جہاں ان پر مخلتف نوعیت کے کام اور ذمہ داریاں عائد کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے ان سرکاری ملازمین میں کتے اور بلیوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے؟جبکہ اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر انہیں خصوصی اعزازات کے ساتھ رخصت بھی کیا جاتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیری کی ذمہ داریوں میں وزیراعظم ہاؤس میں موجود چوہوں کو اپنی خوراک بنانا تھا اور لیری کو یہ ذمہ داری نبھاتے دس سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران تین وزرائے اعظم ڈیوڈ کیمرون، تھریسا مے اور بورس جانسن وزیراعظم ہاؤس کے مکین بنے۔

cat

یوں تو برطانوی وزیراعظم ہاؤس میں اس قبل ہمفری نامی ایک بلّے نے بھی چوہوں کا شکار کیا تھا اور 1997 میں ریٹائرڈ ہوگیا تھالیکن عالمی شہرت 14 سالہ لیری کو ہی حاصل ہوئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف ’’چیف ماؤسر‘‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہے جسے 45 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں اور اس بلّے کو الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل میڈیا میں ایک سلیبیرٹی کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔