مجید اورعبدالعزیز کی نگرانی میں تعمیرنو،ایم ایل اے نجیب نے کیامندر کا افتتاح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-11-2022
مجید اورعبدالعزیز کی نگرانی میں تعمیرنو،ایم ایل اے نجیب نے کیامندر کا افتتاح
مجید اورعبدالعزیز کی نگرانی میں تعمیرنو،ایم ایل اے نجیب نے کیامندر کا افتتاح

 

 

کوزی کوڈ: جہاں ایک طرف ملک کے کئی حصوں سے فرقہ وارانہ منافرت کی خبریں آرہی ہیں اور سیاسی لوگ ذراسے فائدے کے لئے عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، وہیں کیرالہ کے ملاپورم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی زبردست تصویر دیکھی گئی۔ یہاں مسلم ایم ایل اے نے مندر کو زمین دی۔ مجید اور عبدالعزیز کی نگرانی میں تعمیر نو ہوا پھر ایم ایل اے کے ہاتھوں سے مندر کا افتتاح ہوا۔

مندر کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کے موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ وہ اس لمحے کو زندگی بھر یاد رکھیں گے۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قانون ساز منگل کو ملاپورم میں پیرینتھلمنا کے قریب منالیا میں تجدید شدہ ایاپا مندر کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔

مسلم ایم ایل اے نجیب کنتھا پورم نے اس بارے میں فیس بک پر بھی پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'ایک ایم ایل اے کے طور پر مجھے افتتاح کے کئی مواقع ملے لیکن میں تجدید شدہ مندر کے افتتاح کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک انمول لمحہ تھا۔

awaz

مندرکے افتتاح کے بعد بچوں سے گفتگو کرتے مسلم لیگ ایم ایل اے نجیب

بھگوان آیاپا کے مندر کی تعمیر نو کے بارے میں بات کریں تو دو لوگوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک فیس بک پوسٹ میں اس کا حوالہ دیتے ہوئے نجیب کنتھا پورم نے کہا کہ مندر کمیٹی نے ریاست کو سیکولرازم اور بھائی چارے کا خوبصورت پیغام دیا ہے۔

افتتاح کے دوران مندر کے عہدیداروں نے جن دو دیگر ناموں کا ذکر کیا وہ پنچایت ممبران مجید ماسٹر اور عبدالعزیز تھے۔ یہ دونوں بار بار مندر آتے رہے اور مندر کی بحالی کی نگرانی کرتے رکھی۔

صدیوں پرانے آیاپا مندر کے ٹرسٹی سی دھرن ایم نے کہا کہ 'گاؤں کے لوگ مذہبی تقسیم کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ سی دھرن نے کہا، ہم نے نجیب کنتھا پورم کو افتتاح کے لیے مدعو کیا تھا کیونکہ وہ مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ہماری تمام سرگرمیوں میں تعاون کر رہے تھے۔"

مندر کے دوبارہ کھلنے کے بعد میلسنتھی ایڈتھرا متھیدتھ منا نارائنن نمبودیری نے پوجا شروع کی۔ مندر کے کھلنے سے پہلے پوجا صبح 5 بجے گنپتی ہوما سے شروع کی گئی۔ اس کے بعد صبح 9:30 بجے اوشا پوجا کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے کے ذریعہ مندر کو دی گئی زمین کے سامنے ایک خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔