یوگا کے فوائد نے کیا متاثر، سونیتا نے کر لی پی ایچ ڈی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
یوگا کے فوائد نے متعدد لوگوں کومتاثرکیا ہے
یوگا کے فوائد نے متعدد لوگوں کومتاثرکیا ہے

 

پریشانیاں اکثر کسی بلند منزل کے حصول کا پیش خیمہ ہوتی ہیں- ایسا ہی کچھ اجین کی ڈاکٹر سونیتا باگڑیا کے ساتھ پیش آیا-

 انہیں صحت سے متعلق مسائل کے تدارک کے لئے یوگا کی طرف رجوع کرنا پڑا- یوگا کی مشق سے انہیں اتنا فائدہ ہوا کہ انہوں نے اس سے متاثر ہوکر پی ایچ ڈی کر لی- شہر کے کوتوالی علاقے میں رہائش پذیر ڈاکٹر سونیتا باگڑیا گزشتہ بیس برسوں سے خواتین کویوگا  سکھا رہی ہیں-

 انہوں نے یوگا پر پی ایچ ڈی بھی کی ہے- ان کی  پی ایچ ڈی کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے- وہ بتاتی ہیں کے حمل کے بعد ان کا وزن کافی بڑھ گیا تھا اور ان کے دونوں گھٹنوں میں گیپ آگیا تھا- ڈاکٹر نے انھیں نیچے بیٹھنے سے منع کر دیا تھا- یہ دقت  کافی دنوں تک جاری رہی- ایک دن انہوں نے اس مسلے کا حل نکالنے کا تہیہ کر لیا- انہوں نے اسکے تدارک کے لئے قدیم یوگا کے طریقے کو اپنانے کا فیصلہ کیا- اس طریقے سے ان کا گھٹنوں کا مسلہ ختم ہوگیا- اس کامیاب تجربے نے انھیں پی ایچ ڈی کا راستہ دکھایا جسے انہوں نے آخرکار کامیابی سے طے بھی کر لیا-