! حج 2021: دیکھئے ۔کونسی تصویر ہے سب سے بہترین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
خوبصورت یادیں
خوبصورت یادیں

 

 

مکہ : کورونا کی وبا کے ساتھ لگاتار دوسرے سال بھی حج ’محدود‘ رہا۔سعودی عرب میں مقیم ساٹھ ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے بعد حج 2021 کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

تمام تر احتیاطی اقدامات اور انتظامات کے ساتھ حج نہایت ہی پرسکون اور خوشگوار طور پر اختتام کو پہنچا ۔حجاج کی آنکھوں میں آنسو تھے جو کورونا کی وبا کے دوران اس دوسرے حج میں منتخب کئے جانے کو اپنی خوش نصیبی مان رہے تھے۔

بہرحال لاکھوں کے بجائے ہزاروں حجاج کے ساتھ بھی یہ حج دنیا کے لیے متعدد یادیں چھوڑ گیا۔جن میں وہ خوبصورت تصاویر بھی ہیں جو حج کے دوران کہیں نہ کہیں روحانیت ،جذبے،محبت اور احترام کے ساتھ کئی پیغام چھوڑ گئیں ۔

یادگار تصاویر

 یوں تو حجاج کی یادگار تصاویر کا آغاز حرم شریف میں آمد کے ساتھ ہوجاتا ہے لیکن منی اور عرفات کے میدان میں بھی ایسے روح پرور مناظر نظر آتے ہیں جنہیں دنیا ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

ایسی تصاویر کسی تحفے سے کم نہیں ہوتی ہیں،جنہیں حج کے دوران حرمین شریفین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا جاتا ہے۔

پہلی خوبصورت تصویر

 اس بار دو ایسی تصاویر توجہ کا مرکز بنی ہیں جن میں کہیں نہ کہیں خواتین کے تئیں احترام اور محبت کی وہ جھلک دکھائی دیتی ہے جس کی تعلیم اسلام دیتا ہے۔

ایک تصویر میں جبلِ رحمت پر دعا مانگتی خاتون کو دھوپ کی تپش سے بچانے کے لیے ان کے ساتھ موجود 'محرم' نے ان کے سر پر چھتری سے سایہ کیا ہوا ہے۔

awazurdu

دعا میں مصروف، ایک خاتون کو گرمی سے تپش کرنے کے لیے چھتری 

 مذکورہ تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے حرمین شریفین کے اکاؤنٹ کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دعا میں مصروف، ایک خاتون کو گرمی سے تپش کرنے کے لیے چھتری سے سایہ کیا گیا ہے’۔

گزشتہ شب شیئر کی جانے والی اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اسے مذہب کی خوبصورتی اور حج کی خوبصورت ترین تصویر بھی قرار دیا جارہا ہے۔

 

 مذکورہ تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں 24 گھنٹے سے کم دورانیے میں اس ٹوئٹ کو 161 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد نے اسے 'پسند' کیا۔

 محمد سعد نامی صارف نے اسے حج 2021 کی خوبصورت تصویر قرار دیا۔ 

 

محمد سعد نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’ دعا ہے کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے اور ہم سب کی بھی دعائیں قبول کرے۔

دوسری خوبصورت تصویر

اس کے ساتھ ایک اور تصویر توجہ کا مرکز بنی۔سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جارہی ہے جس میں میدان عرفات آمد پر وہیل چیئر پر بیٹھی خاتون کی چیئر ان کے ساتھ موجود 'محرم' چلارہا ہے۔

خیال رہے کہ میدان عرفات میں مغرب تک قیام کے بعد گزشتہ روز حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوئے، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر قیام لازم ہوتا ہے۔

awazurdu

میدان عرفات آمد پر وہیل چیئر پر بیٹھی خاتون

ان دو تصاویر نے حج کے دوران خوب واہ واہ بٹوری ،لوگوں نے ٹیوٹر پر ان ’محرم‘ کے جذبے کو سلام کیا ۔اسے اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا۔

در اصل ہر سال ہی حج کے دوران الگ الگ مقامات پر کچھ ایسی تصاویر توجہ کا مرکز بنتی ہیں جو لوگوں کے ذہین میں ایک لمبے عرصے تک رہتی ہیں۔

awazurdu

اے اللہ !تو رحیم ہے۔۔۔ ہمارے گناہوں کو معاف  فرما ۔ امین 

awazurdu

حج کے دوران خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر