ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-01-2026
ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا
ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا

 



نیویارک/ آواز دی وائس
ظہران ممدانی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عین آدھی رات کے بعد نیویارک سٹی کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ انہوں نے مین ہٹن کے ایک تاریخی اور بند پڑے سب وے اسٹیشن میں عہدے کا حلف لیا۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ممدانی نے امریکا کے سب سے بڑے شہر کے پہلے مسلم میئر کے طور پر حلف برداری کی۔ انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف ادا کیا۔
ممدانی نے کہا کہ یہ واقعی میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور خوش قسمتی ہے۔
ممدانی کی سیاسی ساتھی اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے حلف برداری کی تقریب کی نظامت کی۔ یہ تقریب پرانے سٹی ہال اسٹیشن میں منعقد ہوئی، جو نیویارک کے ابتدائی سب وے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے اور اپنی شاندار محرابی چھتوں کے لیے مشہور ہے۔