عالمی یوم مادری زبان : وانم باڑی میں اردو میلہ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2023
 عالمی یوم مادری زبان : وانم باڑی میں اردو میلہ کا انعقاد
عالمی یوم مادری زبان : وانم باڑی میں اردو میلہ کا انعقاد

 

 

وانمباڑی۔(پریس ریلیز)۔انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے 21 فروری 2023عالمی یوم مادری زبان پر گزشتہ سات سالوں سے ایک روزہ اردو میلہ منعقد کیا جاتا رہا ہے جو امسال بھی منعقد ہوا۔ایم ایس شادی محل وانم باڑی میں منعقدہ اس ایک روزہ اردو میلہ میں صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کل پانچ نشستوں کا انعقاد بحسن و خوبی عمل میں آیا۔ حافظ محمد معاذ صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے جلسے کا آغاز ہوا۔حافظ شہاب الدین صاحب نے لحن داؤدی میں نعت پاک پیش کیا۔ پہلی نشست سیمنار کی رہی جس کی صدارت ڈاکٹر عبدالستار ساحر، سابق رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کرنول نے فرمائی۔

ڈاکٹر امین اللہ، اسو سیٹ پروفیسر جامعہ وینکٹیشورا تروپتی اور پروفیسر غیاث احمد اسٹنٹ پروفیسر شعبہ ء اردو نیو کالج چنئی نے ”جنوبی ہندوستان میں اردو“،کے حوالے سے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔ اس کے فورا بعد دوسری، اعزازی نشست کی شروعات ہوئی جس کی صدارت بھی ڈاکٹر عبدالستار ساحر صاحب کی ہی رہی، بطور مہمانان اعزازی مولانا سید نیاز احمد صاحب جمالی، پرنسپل جمالیہ عربک کالج چنئی اور مولانا سید عبدالرحمٰن صاحب معدنی،گورنمنٹ قاضی ضلع ترپاتور اور بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر انواراللہ حاجی، جناب ٹی محمد مبین صاحب اور ڈاکٹر اقبال احمد ریاض صاحب شریک رہے۔ نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی، صدر انجمن فروغ اردو نے نبھائی۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ چیرمین ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز نے استقبالیہ پیش کیا۔

Awaz

تشریف فرما تمام مہمانان اور سامعین طلبا و طالبات کا استقبال کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ سات سالوں سے یوم مادری زبان کے موقع پر منعقد ہونے والے اس اردومیلے کے مقاصد اورغرض و غایت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ٹمل ناڈو میں اردو کی موجودہ صورتحال، خاص کر دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں اردو کو خارج امتحان کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیمفاٹ اور اومیت کی کوششوں کی وجہ دسویں جماعت کے طلبہ کو گزشتہ کئی سالوں سے چھوٹ مل رہی ہے جو امسال بھی ملی ہے اس کے لئے اردو دان طبقہ ان دونوں تنظیموں کا بے حد شکر گذر ہے اور پر امید بھی ہے کہ ان تنظیموں کے بدولت ان شاء اللہ اس مسئلے کا ایک مستقل حل مستقبل قریب میں مل کر رہے گا۔

صدر محترم ڈاکٹر عبدالستار ساحر نے اپنی جامع اور شاندار تقریر میں منتظمینِ میلہ بالخصوص ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ اور اسانغنی مشتاق رفیقی کی ستائش کی اور کہا کہ اردو کی بقا اور فروغ میں یہ کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پیش کئے گئے مقالوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر محترم نے کہا کہ دونوں فاضل مقالہ نگاروں نے جامعہ اور لاجواب مقالے پیش کئے ہیں جو تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر انواراللہ حاجی صاحب، جناب ٹی محمد مبین صاحب، ڈاکٹر اقبال احمد ریاض صاحب اور مولانا سید نیاز احمد جمالی صاحب نے اپنی تقاریر میں اردو کی ترقی، فروغ اور بقا کے لئے ایسے جلسوں کو ضروری قرار دیا اور موجود طلباء و طالبات کو اپنی بیش بہا نصیحتوں سے نوازا۔

تقاریر کے بعد حسب معمول اردو زبان و ادب سے منسلک احباب کو انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے اعزازت عطا کئے گئے جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں: اعزاز برائے دینی و عربی خدمات: مولانا مولوی سید نیاز احمد جمالی، پرنسپل جمالیہ عربک کالج چنئی،اعزاز برائے ادبی خدمات:وائی ایم فضل اللہ رومی،شاعر، آمبور،کاکا شاکر احسن باقوی،شاعرو ادیب، ویلور،کے محمد ہدایت اللہ حا ضر، شاعر، وانم باڑی،اعزاز برائے اردو خدمات:محمد روح اللہ صاحب، کنوینر میاسی اردو اکیڈمی چنئی،کے الطاف احمد صاحب،استاد، بانگی حیات باشاہ صاحب بائز ایڈڈ ایلیمنٹری اسکول آمبور،اعزاز برائے صحافتی خدمات:چلاورتا فیصل مسعود اردو صحافی، وانمباڑی، اعزاز برائے تعلیمی خدمات:ویلورعبداللہ باشاہ صاحب، بانی و صدر الرحمٰن میٹریکولیشن بدالرحمٰن صاحب، ناظم وفاق المکاتب وانم باڑی،پروفیسر غیاث احمد صاحب، اسٹنٹ پروفیسر شعبہ ء اردو نیو کالج چنئی،پروفیسر بشیرہ سلطانہ صاحبہ، صدرشعبہ ء اردوجسٹس بشیر احمد صاحب کالج،چنئی،ڈاکٹر امین اللہ صاحب، اسو سیٹ پروفیسر جامعہ وینکٹیشورا تروپتی،اے عبداللہ باشاہ صاحب،ہیڈ ماسٹر منسپل مسلم گرلز پرائمری اسکول بڑی پیٹ، وانم باڑی،اعزاز برائے اردو کی خدمت میں تعلیمی ادارے:حسنات جاریہ ہائر سکنڈری اسکول، آمبور،منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قلعہ وانم باڑی،فاطمہ مٹریکولیشن اسکول وانم باڑی،لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ:شری این مدنا کوی، ٹمل خدمتگار،شری سیوا رامن، ٹمل صحافی (دناملر رپورٹر)،اے ایس علاؤالدین، ٹمل صحافی (نمدو تڈل)،اعزاز برائے سماجی خدمات:پٹیل محمد تاج باشاہ صاحب، ٹرسٹی مسجد بشیر آباد وانم باڑی،محمد باشاہ صاحب، سماجی خدمت گار، آمبور،یس محمد فیروزصاحب

Awaz،

سماجی خدمت گار، وانم باڑی،اے ایم اعجاز اسلم صاحب، مڈیکل انچارج، مسجد خدمت کمیٹی وانم باڑی،اے وی حافظ مدثر صاحب، سماجی خدمت گار،وانم باڑی،سی محمد نعمان صاحب، منسپل کونسلر وانم باڑی، پی انیس احمد صاحب، منسپل کونسلر وانم باڑی،اے گلزار احمد صاحب، سماجی خدمت گار، وانم باڑی،اعزاز برائے ہمہ جہتی خدمات: ڈاکٹر امجد حسین خان حافظ کرناٹکی، سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی، تیسری نشست تقسیم اساند و تمغات برائے اردو طلباء و طالبات، دوپہر تین بجے حافظ بلال صاحب کی قراء ت اور جناب شاہد مدراسی صاحب کی نعت کے ساتھ شروع ہوئی۔

اس نشست کی صدارت کرناٹکا سے تشریف لائے مشہور ومعروف شاعر وادیب ڈاکٹر امجد حسین خان حافظ کرناٹکی نے کی اور نظامت اسانغنی مشتاق رفیقی نے نبھائی۔ محمد روح اللہ صاحب، پروفیسر غیاث احمد صاحب اور جناب شاہد مدراسی صاحب بطور مہمانان اعزازی اور پروفیسر نصراللہ صاحب سابق پرنسپل اسلامیہ کالج وانم باڑی، جناب پی ایس عبدالباری صاحب مدیر نشان منزل وانم باڑی اور جناب اے ایم صی اس نشست میں شریک رہے۔

ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب نے استقبالیہ پیش کیا۔ صدر محترم حافظ کرناٹکی صاحب نے اپنی تقریرمیں شہر وانم باڑی، یہاں کی تہذیب اور معاشرے کی کھل کر ستائش کی اور کہا کہ یہاں کی دین داری کے تعلق سے صرف سنا تھا اب دیکھ بھی لیاکہ کس طرح خواتین اور طالبات پردہ کی پابندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے اردو کی بقا ا ور ترقی کے لئے انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی کارگذاریوں پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے دامے درمے سخنے سامعین سے اس کا بھر پور ساتھ دینے کی اپیل کی۔ اس نشست میں پہلے سے منعقد کئے گئے اردو تحریری اور تقریری مقابلوں میں شریک ہو کر اول دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کوتمغے اور اسناد دئے گئے۔ تقریری مقابلے میں اول آنے والے طلباء و طالبات نے اسٹیج پر اپنے ہنر کا مظاہرہ بھی کیا۔ تقریبا ریاست بھر کے 150 طلباء و طالبات کو اول دوم سوم انعامات دئے گئے۔ مقابلے میں شریک 200سے زائد طلباء و طالبات کو بھی سند نامے ان کے اسکولوں کو بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔

اردو میلے کی چوتھی اور پانچویں نشست محفل حمد و نعت اور شام غزل مع دف مغرب بعد شروع ہوئی۔ شہر کے مشہور سماجی خدمت گار اے ناصر خان صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس نشست میں بطور مہمانان اعزازی ڈاکٹر سید کفیل احمد صاحب، ایس ایس بی فاروق احمد صاحب، اے پی اشفاق احمد صاحب اور بطور مہمانان خصوصی منجور اشتیاق احمد صاحب، اے بشیر احمد صاحب منسپل کونسلر، اسانغنی اشفاق احمد صاحب،حبیب تنگل صاحب منسپل کونسلر شریک رہے۔ جناب شاہد مدراسی نے نظامت کے فرائض ادا کئے۔ شاہد مدراسی اور ان کے ٹیم ممبران حاجی محمد رفیع صاحب، سمیع اللہ شریف صاحب، فاضل شریف صاحب، قاسم صاحب،فیروز صاحب کے علاوہ گلزار احمد گلزار اور اپاپلے بشیر صاحب نے دف کے ساتھ حمد، نعت اور غزلیں پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ رات دس بجے ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب کے ہدیہ تشکر کے ساتھ انجمن فروغ اردو اور ٹمل ناڈواردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے منعقدہ یہ اردو میلہ اختتام کو پہنچا۔