پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29نومبر سے 23دسمبر تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2021
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29نومبر سے 23دسمبر تک
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29نومبر سے 23دسمبر تک

 

 

 نئی دہلی:صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29نومبر سے 23دسمبر تک منعقد کئے جانے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہاکہ ایوان بالا کا اجلاس 29نومبر سے 23دسمبر تک ہوگا۔ اجلاس میں تقریباً 20نشستیں ہوں گی اور اس دوران کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔ لوک سبھا کا اجلا س بھی 29نومبر سے 23 دسمبر تک ہوگا۔ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوسکا تھا۔ یو این آئی۔ م ع۔