نائن الیون پر مودی کو کیوں یاد آئے سوامی ویوکانند

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
نائن الیون پر مودی کو کیوں یاد آئے سوامی ویوکانند
نائن الیون پر مودی کو کیوں یاد آئے سوامی ویوکانند

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

  وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو امریکہ میں 2001 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا مستقل حل شکاگو میں وویکانند کی اس  تقریرمیں موجود ہے جو انھوں نے 11 ستمبر 1893 کو تھی۔

انہوں نے کہا کہ وویکانند کا فارمولا اپنانے سے نائن ایلیون جیسے دہشت گردانہ حملوں سے بچا جا سکتا ہے۔

گجرات کے احمد آباد میں سرداردھام بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  آج 11 ستمبر ہے۔یہ ایک ایسی تاریخ ہے جسے؛ دنیا کی تاریخ میں انسانیت پر حملے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ11 ستمبر بھی اہم ہے کیونکہ سوامی وویکانند نے 1893 میں شکاگو میں ایک تقریر کی تھی  جس میں انہوں نے دنیا کو ہندوستانی انسانی اقدار کے بارے میں بتایا تھا۔

دنیا نے محسوس کیا کہ ان کی باتوں میں نائن ایلیون جیسے دہشت گردانہ حملوں کا مستقل حل موجود ہے۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ تامل شاعر سبرامنیم بھارتی کی 100 ویں برسی کے موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کی فیکلٹی آف آرٹس میں ریسرچ اسکالرز اور طلباء کے لیے تامل کے مطالعہ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ مودی نے گنیش چتورتھی پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی نیا کام شروع کرنے سے پہلے بھگوان گنیش کی پوجا کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے سردار دھام بھون کا افتتاح 'گنیش' تہوار کے مبارک موقع پر کیا جا رہا ہے۔ کل گنیش چتروتی تھی۔ آج پورا ملک تہوار منا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد ، گجرات میں سرداردھام بھون کا افتتاح کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرداردھام گرلز ہاسٹل  کا 'بھومی پوجن' بھی کیا۔