کون ہے عبدالاحمد شیخ، رام مندر میں نماز پڑھنے پر حراست میں لیا گیا؟

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-01-2026
کون ہے عبدالاحمد شیخ، رام مندر میں نماز پڑھنے پر حراست میں لیا گیا؟
کون ہے عبدالاحمد شیخ، رام مندر میں نماز پڑھنے پر حراست میں لیا گیا؟

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ایودھیا کے رام مندر میں نماز ادا کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالاحمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے پاس سے ملنے والے آدھار کارڈ کے مطابق وہ جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع کا رہنے والا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ہفتہ کے روز اس وقت ملزم کو حراست میں لیا، جب وہ مندر احاطے میں نماز پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مندر احاطے میں کچھ دیگر افراد نے بھی نماز ادا کرنے کی کوشش کی تھی، جن کی شناخت کرنے میں پولیس اس وقت مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز پڑھنے سے روکے جانے کے بعد ملزم ایک خاص فرقے کے نعرے لگانے لگا، جس پر موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے شخص سے خفیہ ایجنسیاں اور پولیس کے کئی اعلیٰ افسران پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ ملزم نے جنوبی پرکوٹے میں نماز پڑھنے کی کوشش کی تھی، تاہم ابھی تک اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم رام مندر احاطے کے جنوبی پرکوٹے میں نماز ادا کر رہا تھا، اسی دوران کچھ عقیدت مندوں کی نظر اس پر پڑی۔ اس کے بعد فوراً سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔