مغربی بنگال:350 سے زیادہ بم برآمد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2022
مغربی بنگال:350 سے زیادہ بم برآمد
مغربی بنگال:350 سے زیادہ بم برآمد

 

 

کولکاتا: بیر بھوم تشدد کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس کے چھاپوں میں بنگال کے مختلف مقامات سے 350 سے زیادہ کروڈ بم برآمد ہوئے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر 200 کے قریب بم بیر بھوم کے مارگرام علاقے سے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے چھاپے میں 11 افراد کو کروڈ بموں کے ساتھ بھی پکڑا ہے۔ جہاں تشدد ہوا وہاں سے 40 کلومیٹر دور 60 بم ملے ہفتہ کو مارگرام کے علاقے میں پولیس کے چھاپوں میں 4 بالٹیوں میں رکھے 200 بم برآمد ہوئے۔

مارگرام سے تشدد سے متاثرہ بگٹوئی گاؤں کا فاصلہ تقریباً 40 کلومیٹر ہے۔ ضلع کے ایس پی ناگیندر ترپاٹھی نے کہا کہ خام بموں کی برآمدگی کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بنگال کے کن کن اضلاع سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بم برآمد ہوئے ہیں۔

تشدد سے متاثرہ بگٹوئی گاؤں کا فاصلہ تقریباً 40 کلومیٹر ہے۔ ایسے میں پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بم رکھنے کا مقصد کیا تھا؟ پولیس نے مغربی مدنی پور کے کیشو پور میں چھاپہ مار کر 100 کروڈ بم برآمد کئے۔

پولیس افسر نے کہا کہ یہ معمول کا عمل ہے، کاروائی جاری رکھیں گے۔ مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں سے چار بم برآمد ہوئے ہیں۔ ضلع کے علاقے کالیہ چک میں ایک گھر میں بم پھٹنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

شمالی 24 پرگنہ کے جگدل تھانہ علاقے سے آٹھ بم برآمد ہوئے ہیں۔ ضلع شیام نگر پربھاتی سنگھ میدان سے غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران مشرقی بردوان کے میماری اور کرشنا پور سے 5 بم برآمد ہوئے۔

اس دوران پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا۔ پولیس کو مرشد آباد کے جنگی پور سے بم کی دو بالٹیاں (14 ٹکڑے) ملی ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بم کہاں سے آئے۔ شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے پولس کو 4 پائپ بم ملے ہیں۔

پولیس نے بم سمیت 3 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ سب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کولکتہ سے متصل ہوڑہ کے نواپالی میں دو بم برآمد ہوئے ہیں۔ بم کے ساتھ پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔

ندیا کے کرشن نگر میں چھاپوں کے دوران 14 کروڈ بم برآمد ہوئے۔ پولیس نے بم بنانے والے 3 ملزمان کو بھی پکڑ لیا۔ بیر بھوم تشدد کے بعد ممتا بنرجی نے قائم مقام ڈی جی پی منوج مالویہ کو ریاست سے تمام غیر قانونی بم اور ہتھیار برآمد کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ممتا کی ہدایت کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیم کو بیرک پور-بیج پور ڈویژن میں زیادہ فعال بنایا گیا ہے۔ یہ مہم 10 دن تک جاری رہے گی۔ گورنر جگدیپ دھنکھر کئی بار میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بنگال میں غیر قانونی بم فیکٹریاں بڑی تعداد میں پھل پھول رہی ہیں

۔ انہوں نے حال ہی میں بیربھوم تشدد کے دوران ایک ویڈیو جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ بنگال میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے بیان پر اعتراض کیا تھا۔ بنگال میں بم حملوں کی لپیٹ میں وزراء سے لے کر ایم پی اور ایم ایل اے تک آچکے ہیں۔

اس وقت کے وزیر ذاکر حسین، جو 2021 کے انتخابات کی مہم کے لیے مرشد آباد گئے تھے، بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حال ہی میں کولکتہ کے قریب بی جے پی ایم پی جگناتھ سرکار کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔