سوبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2026
 سوبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کے  پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا
سوبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

 



کولکتہ: لیجئے ! مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت سازی ہوگئی ، تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کا پرچم مغربی بنگال میں لہرایا جب سوبندو ادھیکاری نے ریاست کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکتہ میں منعقدہ عظیم الشان حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ راج ناتھ سنگھ۔ جے پی نڈا۔ دھرمیندر پردھان کے ساتھ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی اور دیگر رہنماؤں نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

بی جے پی رہنماؤں نے جمعہ کوسوبندو ادھیکاری کو مغربی بنگال میں بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر نامزد کیے جانے کے بعد مبارکباد پیش کی۔اس سے قبل 4 مئی کوسوبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی دو سب سے زیادہ زیر توجہ اسمبلی نشستوں بھوانی پور اور نندی گرام میں مضبوط پوزیشن قائم کرتے ہوئے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

 بی جے پی کے 5 رہنماؤں دلیپ گھوش۔ اگنی مترا پال۔ اشوک کیرتنیا۔ کُشدیرام ٹوڈو اور نشیت پرمانک نے مغربی بنگال کابینہ میں وزراء کے طور پر حلف لیا جبکہ

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق بھوانی پور میں گنتی کے 20ویں اور آخری مرحلے کے بعد ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15,105 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اسی دوران انہوں نے نندی گرام اسمبلی نشست بھی جیت لی۔ ای سی آئی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابقسوبندو ادھیکاری نے 19ویں اور آخری مرحلے کی گنتی کے اختتام پر 1,27,301 ووٹ حاصل کیے۔

بی جے پی نے 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں 207 نشستیں جیتیں جبکہ ترنمول کانگریس نے 80 نشستیں حاصل کیں۔ اس طرح 15 برس تک ریاست پر حکومت کرنے کے بعد ٹی ایم سی کو اقتدار سے باہر ہونا پڑا۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جہاں 91.66 فیصد پولنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 93.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد مجموعی ووٹنگ فیصد 92.47 تک پہنچ گیا۔

2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج نے ریاست کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔ ممتا بنرجی کے طویل اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی 206 نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آ گئی ہے۔ یہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے جسے صرف 80 نشستیں حاصل ہوئیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سوبندو ادھیکاری کو مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیاب مدت اقتدار کی نیک خواہشات ظاہر کیں۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوبندو ادھیکاری نے ایسے رہنما کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے جو عوام سے گہرے طور پر جڑے رہے اور ان کی خواہشات کو قریب سے سمجھا۔انہوں نے لکھا"شری سوبندو ادھیکاری جی کو مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ انہوں نے ایسے رہنما کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے جو عوام سے گہرے طور پر وابستہ رہے اور ان کی امنگوں کو قریب سے سمجھا۔ ان کے لیے کامیاب مدت اقتدار کی نیک تمنائیں۔"وزیر اعظم نے مغربی بنگال حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے دلیپ گھوش اگنی مترا پال اشوک کرتیانیا کُشدیرام ٹوڈو اور نشیت پرامانک کو بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ان رہنماؤں نے زمینی سطح پر مسلسل محنت کی اور عوام کی خدمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ سبھی رہنما بطور وزیر مغربی بنگال کی ترقی کو مزید مضبوط کریں گے۔

حلف برداری تقریب کے بعد وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کارکنان دیباشیش منڈل سومیترا گھوشال اور آنند پال کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔سوبندو ادھیکاری نے کولکتہ میں ایک شاندار تقریب میں مغربی بنگال کے 9 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ریاست کے گورنر آر این روی نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 207 نشستیں جیت کر ترنمول کانگریس کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ کر دیا جبکہ ترنمول کانگریس کو 80 نشستیں حاصل ہوئیں۔سوبندو ادھیکاری نے بھوانی پور نشست پر سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی اور نندی گرام اسمبلی نشست بھی برقرار رکھی۔

 وزیر اعظم مودی نے بنگال حکومت کی حلف برداری تقریب میں اسٹیج پر جھک کر عوام کا استقبال کیا

 نئی حکومت کی حلف برداری تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اسٹیج پر جھک کر عوام کا استقبال کیا اور احترام کے اظہار کے طور پر مجمع کو سلام پیش کیا۔

یہ تقریب مغربی بنگال کی نئی حکومت کی باضابطہ تشکیل کی علامت بنی جہاں بی جے پی مقننہ پارٹی کے لیڈرسوبندو ادھیکاری نے آج ریاست کے پہلے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے سینئر کارکن مکھن لال سرکار کو مبارکباد دی اور ان سے آشیرواد حاصل کیا۔ انہوں نےسوبندو ادھیکاری کے ساتھ مل کر نوبل انعام یافتہ گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی 165 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

تقریب میں مرکزی وزراء امت شاہ۔ راج ناتھ سنگھ۔ جے پی نڈا اور دھرمیندر پردھان کے علاوہ کئی وزرائے اعلیٰ بشمول مانک ساہا۔ ہیمنت بسوا سرما۔ ریکھا گپتا اور پشکر سنگھ دھامی نے شرکت کی۔

4 مئی کو ادھیکاری نے مغربی بنگال کی دو سب سے زیادہ زیر توجہ اسمبلی نشستوں بھوانی پور اور نندی گرام میں زبردست برتری قائم کرتے ہوئے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق بھوانی پور میں گنتی کے 20 ویں اور آخری مرحلے کے بعد ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15,105 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دی۔

اسی دوران انہوں نے نندی گرام اسمبلی نشست بھی جیت لی۔ ای سی آئی کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابقسوبندو ادھیکاری نے 19 ویں اور آخری مرحلے کی گنتی کے اختتام پر 1,27,301 ووٹ حاصل کیے۔

ادھیکاری نے پیر کی رات بھوانی پور اسمبلی حلقے میں اپنی برتری کو مزید بڑھا لیا اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے کافی آگے نکل گئے۔

بی جے پی نے 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں 207 نشستیں جیتیں جبکہ ترنمول کانگریس نے 15 برس تک حکومت کرنے کے بعد 80 نشستیں حاصل کیں۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آزادی کے بعد سب سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جہاں 91.66 فیصد پولنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 93.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد مجموعی ووٹنگ فیصد 92.47 تک پہنچ گیا۔

2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج نے ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلی پیدا کر دی ہے۔ ممتا بنرجی کے طویل اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی 206 نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آ گئی ہے۔ یہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے جسے صرف 80 نشستیں حاصل ہوئیں اور اس کی سابقہ مضبوط پوزیشن کمزور ہو گئی۔