پستول اور کارتوس سمیت ہتھیاراسمگلرگرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2021
پستول اور کارتوس سمیت ہتھیاراسمگلرگرفتار
پستول اور کارتوس سمیت ہتھیاراسمگلرگرفتار

 

 

نئی دہلی: دہلی پولیس کی اسپیشل سیل ٹیم نے ایک اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے پانچ پستول اور 200 کارتوس برآمد کیے ہیں۔

اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو بتایا کہ غیر قانونی طورسے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت رام کشن سنگھ عرف ماسٹر کے طورپر ہوئی ہے ۔

وہ بہار کے بھوج پور کا رہنے والا ہے ۔ اس کے پاس سے پانچ پستول اور 200 کارتوس ضبط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی بہاراور دہلی این سی آر میں بدمعاشوں کو ہتھیارسپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور مہاراشٹر گڑچیرولی میں نکسلیوں کو ہتھیار سپلائی کرنے میں ملوث رہا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )