ریکھا گپتا نے آئی ایس بی ٹی پر نئے فٹ اوور برج کا سنگ بنیاد رکھا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-03-2026
ریکھا گپتا نے آئی ایس بی ٹی پر نئے فٹ اوور برج کا سنگ بنیاد رکھا
ریکھا گپتا نے آئی ایس بی ٹی پر نئے فٹ اوور برج کا سنگ بنیاد رکھا

 



نئی دہلی
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینل کے موناسٹری مارکیٹ میں ایک نئے فٹ اوور بریج کا سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر کے لیے سخت ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے تاکہ یہ سہولت سال کے اختتام تک عوام کے لیے شروع کی جا سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا كہ یہاں کے لوگوں نے پچھلی حکومت سے سینکڑوں مرتبہ اس پل کا مطالبہ کیا تھا۔ آج ہماری حکومت کے مختصر عرصے کے باوجود ہم یہاں کے عوام کا یہ مطالبہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ بہت جلد صرف چھ مہینوں میں اس پل کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔
اس سے پہلے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ‘سشکت ناری، سمردھ دہلی’ پروگرام کے تحت خواتین کے لیے کئی اہم اسکیموں کا آغاز کیا تھا، جن میں راشن کارڈ رکھنے والوں کے لیے مفت ایل پی جی سلنڈر اسکیم اور دہلی لکھپتی بٹیا یوجنا شامل ہیں۔تعلیم، نقل و حرکت اور گھریلو خودمختاری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ لادلی-لادلی اسکیم کے تحت 30 ہزار لڑکیوں کے لیے رقم براہ راست فائدہ منتقلی کے ذریعے جاری کر دی گئی ہے۔
اس سے پہلے فروری میں بھی دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے قومی دارالحکومت میں ایک جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا، جس کا مقصد شہر کے سیاحتی شعبے کو مضبوط کرنا اور سیاحوں کو ایک منفرد سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ بس ایک مخصوص سیاحتی روٹ پر چلے گی، جس میں دہلی کے ثقافتی، تاریخی اور ورثہ سے جڑے مقامات شامل ہوں گے۔ افتتاحی روٹ شہید اسمارک سے شروع ہوا اور اس میں پردھان منتری سنگھرالیہ جیسے مقامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا كہ ہم ایک نیا سیاحتی روٹ تیار کر رہے ہیں تاکہ سیاح پردھان منتری سنگھرالیہ جیسے مقامات کی سیر کر سکیں۔ ان بسوں کے لیے پہلے سے بکنگ کی سہولت بھی ہوگی اور سیاح ایک شاندار تجربہ حاصل کر سکیں گے۔
ریکھا گپتا نے سیاحت کے محکمے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دارالحکومت کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا كہ دہلی حکومت ہر روز دہلی کے لیے ایک نیا تحفہ اور نئی سہولت لے کر آتی ہے۔ ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ ہم ایک ترقی یافتہ دہلی کی سمت میں مسلسل آگے بڑھتے رہیں گے۔