ووٹرز نے اکثریت کے ساتھ این ڈی اے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے: دلیپ جیسوال

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-10-2025
ووٹرز نے اکثریت کے ساتھ این ڈی اے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے: دلیپ جیسوال
ووٹرز نے اکثریت کے ساتھ این ڈی اے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے: دلیپ جیسوال

 



پٹنہ/ آواز دی وائس
وزیرِاعظم نریندر مودی کے بہار کے دورے سے قبل ریاستی بی جے پی صدر دلیپ جیسوال نے جمعہ کو اعتماد ظاہر کیا کہ این ڈی اے اتحاد ریاستی اسمبلی انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ وزیرِاعظم مودی آج بہار میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ جیسوال نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے بھارت رتن کارپوری ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے، اس کے بعد وہ سمنست پور اور بیگوسرائے میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
جیسوال نے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھارت رتن کارپوری ٹھاکر کے گاؤں کے دورے سے کریں گے۔ انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کی پہلی ریلی سمنست پور میں اور دوسری بیگوسرائے میں ہوگی۔ بی جے پی رہنما نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور اس کے سربراہ لالو یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے دورِ حکومت نے بہار کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے عوام اب "جنگل راج 2.0" نہیں چاہتے۔
جیسوال نے کہا کہ لالو یادو کے 15 سالہ دورِ حکومت نے بہار کو پیچھے کر دیا۔ اغوا، قتل، اور شام کے بعد خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔ انفراسٹرکچر نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ بہار کے عوام اور نئے ووٹرز اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ اب جنگل راج نہیں چاہتے۔ بہار کے ووٹروں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ این ڈی اے حکومت بنائیں گے۔ جنگل راج 2.0 بہار میں واپس نہیں آئے گا۔ پورے بہار میں یکطرفہ فضا بنی ہوئی ہے، اور مقصد واضح ہے — این ڈی اے حکومت قائم کرنا۔ وزیرِاعظم نریندر مودی اپنی انتخابی مہم کا آغاز بہار کے کارپوری گرام، سمنست پور کے دورے سے کریں گے، جہاں وہ بھارت رتن آنجہانی کارپوری ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
مودی نے "ایکس"پر لکھا کہ بھارت رتن کارپوری ٹھاکر جی کو میرا ادب کے ساتھ سلام! آج مجھے سمنست پور میں جا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔ تقریباً 12:15 بجے میں وہاں اپنے اہلِ وطن سے ملاقات کروں گا، اور پھر دوپہر 2 بجے بیگوسرائے میں عوامی اجتماع میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے آشیر واد حاصل کروں گا۔ بہار کے عوام کا جوش و جذبہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بی جے پی–این ڈی اے اس بار بھی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔ کارپوری ٹھاکر ایک ممتاز سوشلسٹ رہنما اور بہار کے سابق وزیرِاعلیٰ تھے، جنہیں سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے ان کی خدمات کے باعث یاد کیا جاتا ہے۔ ان کی پالیسیاں، جن میں پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن شامل ہے، آج بھی ریاست پر دیرپا اثر رکھتی ہیں۔
خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیرِاعظم مودی دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے — پہلا سمنست پور میں دوپہر 12:15 بجے اور دوسرا بیگوسرائے میں دوپہر 2 بجے۔ یہ دونوں جلسے انتخابی مہم کے اہم مراحل میں شامل ہیں۔ بہار کی 243 رکنی اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں 6 نومبر اور 11 نومبر کو ہوں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔