ووٹروں کی بھرپور شرکت، تمل ناڈو میں 37.57 فیصد اور مغربی بنگال میں 11 بجے تک 41.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2026
ووٹروں کی بھرپور شرکت، تمل ناڈو میں 37.57 فیصد اور مغربی بنگال میں 11 بجے تک 41.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ
ووٹروں کی بھرپور شرکت، تمل ناڈو میں 37.57 فیصد اور مغربی بنگال میں 11 بجے تک 41.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

 



 تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ووٹنگ کا زبردست رجحان، ابتدائی گھنٹوں میں بڑی تعداد میں ووٹرز کی شرکت

نئی دہلی: تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹرز کی جانب سے ابتدائی گھنٹوں میں ہی زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق جمعرات کو صبح 11 بجے تک مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 41.11 فیصد جبکہ تمل ناڈو میں 37.57 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تمل ناڈو میں سب سے زیادہ ووٹنگ تروپور ضلع میں 42.45 فیصد رہی جس کے بعد نامکل میں 41.41 فیصد اور ایروڈ میں 41.00 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چنئی میں 35.47 فیصد کوئمبٹور میں 38.62 فیصد اور مدورئی میں 36.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم ووٹنگ نیلگیری میں 32.62 فیصد رہی۔

مغربی بنگال میں مغربی مدنی پور ضلع میں سب سے زیادہ 44.68 فیصد ووٹنگ ہوئی اس کے بعد جھارگرام میں 43.71 فیصد اور بانکورہ میں 43.22 فیصد ووٹنگ درج کی گئی جبکہ مالدہ میں سب سے کم 38.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے 152 اسمبلی حلقوں میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔

تمل ناڈو میں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ووٹ ڈالے۔ ریاست میں کل ووٹرز کی تعداد 5.73 کروڑ سے زائد ہے جس میں خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد بھی قابل ذکر ہے۔

تمل ناڈو میں اصل مقابلہ ڈی ایم کے کی قیادت والے اتحاد اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت میں این ڈی اے کے درمیان متوقع ہے جبکہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ممتا بنرجی مسلسل چوتھی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔