خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم انتہائی تشویشناک:جماعت اسلامی ہند

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-08-2021
جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے شعبہ خواتین کی نائب سیکرٹری رحمت النسا نے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جے آئی ایچ کی ماہانہ پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہ ہم دہلی چھاؤنی کے قریب پرانے ننگل گاؤں کی ایک نو سالہ دلت لڑکی کی مبینہ وحشیانہ عصمت دری اور قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے وفد نے متاثرہ کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

این سی آر بی کے تازہ اعداد و شمار خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے پریشان کن رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں ہر گھنٹے میں تقریباً 4 خواتین کی عصمت دری ہوتی ہے جبکہ ہر 3 منٹ میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

نربھیا واقعہ کے بعد جے آئی ایچ نے جسٹس ورما کمیٹی کو ملک میں بڑھتے ہوئے عصمت دری کے واقعات کو چیک کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ ہم کمیٹی کی کچھ سفارشات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اپنے شہریوں بالخصوص خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے اپنے فرض کو بخوبی انجام دے گی۔