نئی دہلی
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈانے کل 26 فروری 2026 کو جھیلوں کے شہر اُدے پور میں ایک نہایت نجی اور شاہانہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اب اپنی شادی کی خوشیوں کو مزید شاندار بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
دہلی میں اہم شخصیات سے ملاقات
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے دہلی پہنچے، جہاں انہوں نے ملک کی بڑی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں اپنی شادی کے استقبالیے کی دعوت دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصاویر میں یہ جوڑا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔
وزیر اعظم کو استقبالیے کی دعوت
وجے اور رشمیکا نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں 4 مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والے اپنے استقبالیے کا باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔روایتی تحفہ: اس ملاقات کے دوران وجے نے احتراماً وزیر اعظم کو ایک روایتی شال پیش کی، اور دونوں نے اپنی زندگی کے اس نئے سفر کے لیے دعائیں اور آشیرواد حاصل کیا۔
امت شاہ سے ملاقات: اس جوڑے نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر اعظم کا جذباتی پیغام
وزیر اعظم نے اس جوڑے کے لیے ایک خصوصی مبارکباد کا خط بھی بھیجا تھا۔ وجے کے والدین کے نام لکھے گئے اس خط میں وزیر اعظم نے فلمی انداز میں جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا كہ وجے اور رشمیکا فلمی دنیا کے ماہر کھلاڑی ہیں، لیکن حقیقی زندگی کا یہ نیا باب، جو محبت اور اعتماد پر قائم ہے، کسی بھی سلور اسکرین کے جادو سے کہیں زیادہ خوبصورت ہوگا۔
۔ 4مارچ: حیدرآباد میں سجے گا بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کا سنگم
اب پوری انڈسٹری کی نظریں 4 مارچ 2026 کو ہونے والے اس عظیم الشان استقبالیے پر جمی ہوئی ہیں۔ یہ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوگی، اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس میں ملک کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ ساؤتھ انڈسٹری اور بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے ایک ہی چھت کے نیچے نظر آئیں گے۔