عدالت نے دی گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-05-2022
 عدالت نے دی گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کی اجازت
عدالت نے دی گیان واپی مسجد کے ویڈیو سروے کی اجازت

 


آواز دی وائس،وارانسی

گیان واپی مسجد کیس کی سماعت آج وارانسی کی ایک عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کا ویڈیوسروے جاری رہے گا۔

عدالت نے اس سلسلے میں منگل تک رپورٹ طلب کی ہے۔ نیزعدالت نے اجے مشرا کے ساتھ ایک اور خصوصی کمشنر کا تقرر کیا ہے۔  

 خیال رہے کہ یہ سروے گزشتہ جمعہ کو شروع ہوا تھا، تاہم مسجد کے اندر ویڈیو گرافی کو لے کرتنازعہ ہوگیا، جس کی وجہ سے سروے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نےبتایا کہ یہ سروے آئندہ17 مئی2022 تک مکمل ہونا ہے۔

 آپ کو بتا دیں کہ وارانسی میں گیان واپی مسجد اورگوری مندر تنازعہ میں پانچ خواتین نےگوری مندر کے اندر پوجا کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔

ان خواتین نےعدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ روزانہ گوری مندر کی پوجا کے لیے راستہ کھولا جائے۔ یہ سڑک سال میں ایک بار صرف چیترا نوراتری کی چتورتھی پر کھلتی ہے۔

 خواتین کی درخواست پر گیان واپی مسجد کے اندر سروے کا کام کیا جا رہا ہے۔