فلم اور ٹی وی اداکار رماکانت دیاما انتقال کر گئے

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-05-2026
فلم اور ٹی وی اداکار رماکانت دیاما  انتقال کر گئے
فلم اور ٹی وی اداکار رماکانت دیاما انتقال کر گئے

 



ممبئی
فلم اور ٹی وی کے معروف سینئر اداکار راماکانت دیاما، جو "چک دے! ہندوستان"، "اسکیم 1992: دی ہرشد مہتا اسٹوری" اور "رام سیتو" میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور تھے، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق راماکانت دیاما کئی ماہ سے علیل تھے، تاہم ان کی وفات کی درست وجہ سامنے نہیں آئی۔ ان کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی گئیں۔
راماکانت دیاما فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھے اور اپنی ہمہ جہت اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول تھے۔فلم "چک دے! ہندوستان" میں انہوں نے ہندوستانی ہاکی فیڈریشن کے ایک عہدیدار کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ ویب سیریز "اسکیم 1992: دی ہرشد مہتا اسٹوری" میں انہوں نے اسٹاک بروکر ہرشد مہتا کے والد شانتی لال مہتا کا کردار نبھایا تھا۔
پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈاکٹر آشا نیتھانی اور بیٹی یشسوِنی دیاما شامل ہیں، جو خود بھی اداکارہ ہیں اور "ڈیئر زندگی" اور "دہلی کرائم" جیسی معروف پروڈکشنز میں کام کر چکی ہیں۔