وندے بھارت' ٹرین ملک کی رفتار اور ترقی کی علامت : مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2023
وندے بھارت' ٹرین ملک کی رفتار اور ترقی کی علامت : مودی
وندے بھارت' ٹرین ملک کی رفتار اور ترقی کی علامت : مودی

 

نئی دہلی: وندے بھارت' ٹرین کو ملک کی رفتار اور ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جب یہ ٹرین کسی اسٹیشن سے گزرتی ہے تو اس ٹرین میں جدید اور ترقی پسند ہندوستان نظر آتا ہے۔
پوری-ہؤڑا کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس ٹرین کے چلنے سے پوری-کولکتہ کے درمیان فاصلہ صرف چھ گھنٹے رہ جائے گا۔ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور کاروبار بھی بڑھے گا۔"
اوڈیشہ کے لیے ریلوے کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ریلوے نے پوری اور کٹک ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنانے، ریلوے لائنوں کو ڈبل کرنے اور ریاست میں ریلوے لائنوں کی 100 فیصد برقی کاری کو حاصل کرنے کا ہدف حاصل کیا ہےَ۔۔ ہندستانی ریلوے ہر کسی کو جوڑتی ہے وندے بھارت ٹرین بھی اسی طرز پر آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری اور ہوڑہ کے درمیان آج سے شروع ہونے والی وندے بھارت ٹرین بنگال-اوڈیشہ اور ہوڑہ-پوری کے درمیان روحانی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریباً 15 وندے بھارت ٹرینیں ملک کے مختلف حصوں میں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ایک جدید ٹرین ہے جو ملک کی معیشت کو بھی رفتار دے رہی ہے۔
وندے بھارت ٹرینوں کو ہندوستان کے جذبے کا عکاس بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امرت کال میں وندے بھارت ٹرینیں ملک کی ترقی کا انجن بھی بن رہی ہیں اور ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کو تقویت دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین کے ذریعے دیہی علاقوں کو جدید ٹیکنالوجی کے فوائد میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس وندے بھارت ٹرین بڑے شہروں کو چھوٹے قصبوں اور شہروں سے جوڑ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے فوائد ملک کے تمام لوگوں تک یکساں طور پر پہنچائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک میں کوئی بھی نئی ٹیکنالوجی آتی تھی تو اس کا فائدہ صرف شہروں اور میٹرو کے لوگوں کو ملتا تھا، لیکن آج یہ ٹیکنالوجی وندے بھارت ٹرین کی شکل میں دیہی علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ وندے بھارت ٹرینیں اب شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب تک ملک کے ہر کونے کو چھوتی ہی