ویکسین کی کمی: مہاراشٹر کی غلط بیانی ہے ۔ ہرش وردھن

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
سیاست کا آغاز
سیاست کا آغاز

 



 

نئی دہلی ۔مرکز اور مہاراشٹر کے درمیان اب کورونا ویکسین پر ٹکرائو شروع ہوگیا ہے ۔مہاراشٹر کی حکومت نے خراب ہوتے حالات کے سبب کہا تھا کہ کورونا ویکسین کی کمی ہے۔ مگر اس کے جواب میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش ورھن نے کہا ہے کہ ویکسین کی کمی کے بارے میں میں نے مہاراشٹر میں عوامی نمائندوں کے بیانات دیکھے ہیں۔مگر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ مہاراشٹر کی حکومت اپنی ناکامی کو پردہ پوشی کررہی ہے۔