ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.13 کروڑ سے متجاوز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2022
ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.13 کروڑ سے متجاوز
ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 180.13 کروڑ سے متجاوز

 

 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔

اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 180.13 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 20 لاکھ 13 ہزار 275 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 13 لاکھ 23 ہزار 547 افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے تین ہزار 116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 38 ہزار 69 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔

یومیہ کیسز کی شرح 0.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں پانچ ہزار 559 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 72 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.71 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 61 ہزار 737 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی ٹسٹوں کی تعداد 77 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 414 ہوچکی ہے۔ (ایجنسی)