ٹیکہ کاری : ریکارڈ ساز سلسلہ جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
ٹیکہ کاری جاری
ٹیکہ کاری جاری

 

 

  نئی دہلی ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے پانچ کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ افراد کو پہلا ٹیکہ لگادیا گیا ہے جبکہ ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دوسرا ٹیکہ بھی لگوالیا ہے۔ وزارت صحت نے کہاہے کہ اعلیٰ ترین سطح پر ٹیکہ کاری کے عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اِس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے اور اِس سے نمٹنے کیلئے ٹیکہ کاری ایک اہم ستون ہے۔

کَل مجموعی طور پر 26 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔ اِن میں سے 24 لاکھ سے زیادہ افراد کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد نے دوسرا ٹیکہ لگوایا۔ کَل ہی 18 سے 44 سال تک کی عمر کے 14 لاکھ سے زیادہ افراد کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا جبکہ 27 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دوسرا ٹیکہ لگوالیا۔ اِس طرح اِس عمر کے دو کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم اِس سال 16 جنوری کو شروع کی گئی تھی۔