اتر پردیش اب مافیا- غنڈہ گردی سے آزاد ہے: یوگی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-06-2026
اتر پردیش اب مافیا- غنڈہ گردی سے آزاد ہے: یوگی
اتر پردیش اب مافیا- غنڈہ گردی سے آزاد ہے: یوگی

 



نئی دہلی
اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز کہا کہ ریاست اب مافیا، غنڈہ گردی اور بدامنی سے مکمل طور پر آزاد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اتر پردیش میں "نہ کرفیو، نہ فساد" کی صورتحال ہے، اور جب ہر چیز بہتر ہوتی ہے تو ہنگامے نہیں بلکہ تہوار اور خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ فیروز آباد میں 658 کروڑ روپے سے زائد لاگت کی 81 ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے سال 2017 سے پہلے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت "ایک ضلع، ایک میڈیکل کالج" اور "ایک ضلع، ایک پروڈکٹ" جیسی اسکیمیں دے رہی ہے، جبکہ سماجوادی پارٹی کے دورِ حکومت میں "ایک ضلع، ایک مافیا" جیسی صورتحال تھی۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے الزام لگایا کہ اُس دور میں مافیا عناصر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے، بدامنی پھیلانے اور ریاست کو نقصان پہنچانے کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی رام نومی، شری کرشن جنم اشٹمی اور کانوڑ یاترا جیسے مذہبی پروگراموں کی مخالفت کرتی تھی، جبکہ عام لوگوں کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کانگریس، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ جماعتیں اندھیرے میں رہنے کی عادی تھیں کیونکہ اُس وقت بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ کو فروغ دیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ یہ جماعتیں ریاست میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانا نہیں چاہتی تھیں۔