اتر پردیش: لکھنؤ میں خوفناک آگ، پانچ دکانیں جل کر خاک

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2025
اتر پردیش: لکھنؤ میں خوفناک آگ، پانچ دکانیں جل کر خاک
اتر پردیش: لکھنؤ میں خوفناک آگ، پانچ دکانیں جل کر خاک

 



 

لکھنؤ : اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک کباڑی کی دکان میں آگ لگنے کے بعد چار سے پانچ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں، فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا۔

ان کے مطابق آگ لکھنؤ کے اٹاونجا پل کے قریب لگی۔آگ پر چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔فائر افسر پرشانت کمار نے اے این آئی کو بتایا:"ہمیں اطلاع ملی کہ انٹاونجا فلائی اوور کے قریب 4 سے 5 دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں... آگ پر بہت کم وقت میں قابو پا لیا گیا... مجموعی طور پر چھ دکانوں میں آگ لگی تھی... کوئی جانی نقصان نہیں ہوا..."