جب تک کوئی حقیقی معاہدہ نہیں ہو جاتا امریکی فوجی ایران کے ارد گرد موجود رہیں گے: ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-04-2026
جب تک کوئی حقیقی معاہدہ نہیں ہو جاتا امریکی فوجی ایران کے ارد گرد موجود رہیں گے: ٹرمپ
جب تک کوئی حقیقی معاہدہ نہیں ہو جاتا امریکی فوجی ایران کے ارد گرد موجود رہیں گے: ٹرمپ

 



واشنگٹن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے انتہائی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے تمام بحری جہاز، طیارے اور فوجی دستے ایران کے اندر اور اس کے اطراف تعینات رہیں گے، جب تک کہ “حقیقی معاہدے” پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی
ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا کہ اگر کسی بھی وجہ سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی (حالانکہ اس کا امکان بہت کم ہے) تو امریکہ کا ردعمل اب تک کا سب سے بڑا، مضبوط اور مہلک ہوگا۔
آبنائے ہرمز کھلی رہے گی : ٹرمپ کا سخت اعلان
ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ یہ بات بہت پہلے طے ہو چکی ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز  مکمل طور پر کھلا اور محفوظ رہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے برعکس دی جانے والی تمام بیان بازی جھوٹی ہے۔
امریکہ واپس آ گیا ہے
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت امریکی فوج خود کو ہتھیاروں اور گولہ بارود سے مزید مضبوط بنا رہی ہے اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں ٹرمپ نے لکھا: “امریکہ واپس آ گیا ہے”۔
مڈل ایسٹ پر دنیا کی نظریں مرکوز
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران، اسرائیل اور امریکہ سے جڑے واقعات پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔