امریکی وزیر دفاع کا تین روزہ دورہ ہندوستان آج سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-03-2021
امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن
امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن

 

 

 نئی دہلی

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن جمعہ کے روز اپنے سرکاری دورے پر ہندوستان پہنچ رہے ہیں ۔ جنوری میں اقتدار میں آنے والے جو بائیڈن انتظامیہ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔

آسٹن اپنے دورے کے دوران ہندوستانی ہم منصب راج ناتھ سنگھ اور حکومت کے دیگر سینئر عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ 12 مارچ کو ہونے والے کواڈ کے پہلے اعلی سطحی اجلاس کے منعقد ہونے کے بعد ہو رہا ہے جس میں امریکی صدر بائیڈن ،ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ، جاپان کے وزیر اعظم یوشیہیڈ سوگا اور آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے شرکت کی تھی ۔

دریں اثنا بدھ کے روز امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز نے آسٹن کو ہندوستان کے دورے سے پہلے خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان کی روس سے ایس -400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

اس پس منظر میں اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔