کوروناکے خاتمے کی دعاکے ساتھ عرس امیر خسرو کی تقریبات کا اختتام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2021
عرس امیر خسرو کی تقریبات کا اختتام
عرس امیر خسرو کی تقریبات کا اختتام

 

 

نئی دہلی

عرس حضرت امیرخسرودہلوی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا۔ یہ تقریبات لگ بھگ ایک ہفتہ تک جاری رہیں۔

اس دوران علمادین کی تقریریں ہوئیں،نعت ومنقبت پیش کئے گئے اور قوالی کی محفلیں سجیں۔ مزارکوغسل دیاگیااورگل پوشی وچادر پوشی بھی کی گئی۔

واضح ہوکہ امیرخسروکا زمانہ سات صدی قبل کا ہے۔ وہ اپنے عہد کے ایک بڑے شاعر کے ساتھ ساتھ ایک صاحب دل صوفی بھی تھے۔وہ حضرت نظام الدین اولیائ کے چہیتے مریدتھے۔

پیرزادہ سید فرید احمد نظامی نے قدیم روایت کے مطابق عرس کے موقع پرفقراء کی دستار بندی کی اور حاضرین کو نظامی لنگر پیش کیا۔ ملک الشعراء و طوطیِ ہند حضرت امیر خسرو ؒکا 717واں سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا۔

اس درمیان اٹھارہویں شریف کے قل کے موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء مسجد کے امام سید منہاج الاسلام نظامی نے خصوصی طور پر کورونا وائرس کے خاتمے،ہندوستان سمیت پوری دنیا میں امن وامان کے لئے دعا کی۔

عرس کی آخری تقریب 2 جون بروز بدھ بعد نماز عشاء طاق بزرگ میں مولا علی رضی اللہ عنہ کی نیاز کے بعد مکمل ہوئی۔ (ایجنسی ان پٹ )