اردو یونیورسٹی :ترکیہ سے یادداشت مفاہمت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2025
 اردو یونیورسٹی :ترکیہ سے یادداشت مفاہمت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ
اردو یونیورسٹی :ترکیہ سے یادداشت مفاہمت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

 



 حیدرآباد، 15 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے ترکی کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اپنے یادداشت مفاہمت کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہند پاک کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ترکیہ کی تائید کے بعد بطور احتجاج کیا گیا۔
گذشتہ برس 2جنوری2024 کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پانچ سال کی مدت کے لیے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ،ترکیہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کے تحت اسکول برائے السنہ لسانیات اور ہندوستانیات، مانو میں ایک ڈپلومہ ترکیہ زبان میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کے لیے ترکیہ کے ایک وزیٹنگ پروفیسر کی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ترکیہ کے وزیٹنگ پروفیسر پہلے ہی اپنے وطن واپس ہوچکے تھے۔